خیانت کی قیمت: ترک خاتون نے شوہر کو بالکونی سے پھینک دیا

چاقو لیکر شوہر کو مارنے کی بھی کوشش، ترکیہ میں رواں برس 350 خواتین مردوں کے ہاتھوں کی جا چکی ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ترکیہ کی ریاست بورصہ میں ایک متنازعہ واقعہ پیش آیا تھا جہاں ایک ترک خاتون نے ازدواجی بے وفائی کا الزام لگا کر غیر متوقع طور پر اپنے شوہر کو بالکونی سے نیچے پھینک دیا۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر پھیل گئی۔

تفصیلات کے مطابق 33 سالہ ترک خاتون نے اپنے شوہر پر ازدواجی بے وفائی کا الزام لگانے پر جھگڑے کے بعد اسے دوسری منزل سے گھر کی بالکونی سے نیچے پھینک دیا۔ خاتون نے اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ چاقو لیکر نیچے اس جگہ پہنچ گئی جہاں اس کا شوہر گرا تھا۔ وہ اپنے شوہر کو ہمسایوں کی طرف لے گئی اور کہنے لگی ’’ یہ ہے دھوکہ دہی کی قیمت ‘‘ خاتون نے مزید کہا ’’ مرد بنو اور اب میرا خیال رکھنا‘‘

ویڈیو کلپ نے سوشل میڈیا پر غم و غصہ کی لہر دوڑا دی۔ حادثہ صوبہ بورصہکے ضلع عثمان غازی میں دمیرطاش باربوروس کے علاقے میں پیش آیا۔ شوہر زخمی ہوگیا ہے اور ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ میڈیا آؤٹ لیٹس نے بتایا کہ پولیس نے خاتون سے تفتیش شروع کر دی ۔ خاتون اب تک پولیس کی حراست میں ہے۔

پڑوسیوں کی شہادتوں کے مطابق، بیوی نے اپنے شوہر کو دوسری منزل سے پھینکنے کے بعد اسے چاقو سے ذبح کرنے کا ارادہ کیا تھا لیکن انہوں نے اس کے شوہر کو بچا لیا۔ یاد رہے ترکیہ میں رواں برس 350 خواتین مردوں کے ہاتھوں کی جا چکی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں