مشرق وسطیٰ

فلسطینی شہری کی چوری کی گئی گٹار بجاتے اسرائیلی فوجی کی جگ ہنسائی

فلسطینی نوجوان حمادہ نے فوجی کو ویڈیو میں گٹار بجاتے دیکھ کر اپنے والد کی اکلوتی نشانی کو پہچان لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

چند روز قبل ٹک ٹاک پلیٹ فارم پر گٹار بجاتے ہوئے شمالی غزہ میں ایک اسرائیلی فوجی کے خوشی سے گانا گاتے ہوئی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ایک فلسطینی نوجوان نے حیران کن بیان دیا ہے۔

اس ویڈیو میں اسرائیلی فوجی کو ایک گٹا بجاتے اور گنگناتے دیکھا جا سکتا ہے مگر دوسری طرف فلسطینی نوجوان نے گٹار کو پہچان لیا۔

بمباری سے بچنے کے لیے جنوبی غزہ کی جانب نقل مکانی کرنے والے فلسطینی نوجوان حمادہ نصر اللہ نے تصدیق کی کہ وہ حال ہی میں گردش کرنے والی ویڈیو انتہائی حیران ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’پہلی بار جب میں نے گٹار دیکھا تو میں نے اس میں اپنے گٹار سے بڑی مماثلت دیکھی۔ یہ گٹار ان کے والد نے انہیں انتقال سے قبل دی تھی۔‘‘

اکلوتی نشانی

اس نے اس جگہ اور گٹار کے رنگ اور نشانات کے بارے میں مزید باریک بینی سے چھان بین کرنا شروع کر دی، یہاں تک کہ اسے آخر کار یقین ہو گیا کہ اس کے والد کی اکلوتی نشانی گٹار شمالی غزہ میں واقع ان کے گھر سے ایک اسرائیلی فوجی نے چوری کر لیا تھا۔

اس نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ جب اسے معلوم ہوا کہ اس کا گٹار چوری ہو گیا ہے تو سب سے پہلی چیز جو اس کے ذہن میں آئی وہ ایک جملہ تھا کہ "میں اسے چاہتا ہوں، اسے میرے پاس لے آؤ۔ گویا وہ ایک بے بس بچہ ہے جو نہیں جانتا تھا۔ وہ اپنا کھلونا واپس حاصل کرنے کے لیے کیا کر سکتا تھا‘‘۔

فوجی کے اس منظر نے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر تنقید کی لہر دوڑا دی جب کہ فلسطینی نوجوان کے ساتھ ہر ایک نے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

سات اکتوبر کو غزہ میں خونریز جنگ شروع ہونے کے بعد سے بہت سے ایسے مناظر پھیل چکے ہیں جن کو اشتعال انگیز قرار دیا گیا ہے۔ ان مناظر میں جہاں اسرائیلی فوج کے جرائم کےمناظر ہیں؛ وہیں غزہ پر فوج کشی کے دوران لوٹ مار کے واقعات بھی سا منے آئے ہیں۔

گذشتہ ہفتے نشر ہونے والے ایک گانے نے فلسطینی پٹی میں ہر کسی کو ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ اس گانے کو اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے اسے براہ راست نشر کیا تھا تاہم اس پر تنقید کے بعد اسے ڈیلیٹ کردیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں