’’ایکس‘‘ عالمی فضلے کا گٹر، اکاؤنٹ ختم کررہی ہوں، میئر پیرس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

پیرس کی میئر این ہداگلو نے ایلون مسک کے ملکیتی مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ’ایکس‘ [سابقہ ٹویٹر] کا سوشل بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے: "عالمی فضلے کا گٹر ہے جو غلط استعمال اور گمراہ کن معلومات پھیلا کر ہماری جمہوریتوں کو تباہ کر رہا ہے"۔

ایلون مسک نے 2022ء میں ٹویٹر پلیٹ فارم خریدنے سے پہلے اس کے ہزاروں ملازمین کو فارغ کر دیا تھا۔ ان میں کنٹینٹ ماڈریٹرز بھی شامل تھے۔ انہوں نے اپنے برانڈ کو X میں تبدیل کر دیا۔ پلیٹ فارم نے کئی بڑے مشتہرین کو کھو دیا اور وائٹ ہاؤس سمیت یہود دشمنی کو روکنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنے۔

فرانسیسی خاتون سیاست دان این ہداگلو نے انگریزی اور فرانسیسی میں لکھی گئی طویل پوسٹ میں کہا کہ ’’یہ پلیٹ فارم اور اس کا مالک جان بوجھ کر تناؤ اور تنازعات کو ہوا دے رہے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم ہیرا پھیری، غلط معلومات، یہود دشمنی اور سائنسدانوں، موسمیاتی ماہرین، خواتین اور لبرل کے خلاف استعمال ہو رہا ہے۔‘‘

سنہ 2022ء میں صدارتی انتخابات میں 1.7 فیصد ووٹوں کے ساتھ ہارنے والی سوشلسٹ سیاست دان این ہداگلو نے کہا کہ’’یہ پلیٹ فارم عالمی فضلے کا گٹر بن گیا ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ "میں اس شیطانی منصوبے کی حمایت کرنے سے انکار کرتی ہوں"۔

حال ہی میں این ہداگلو کو 2024 کے اولمپک گیمز کے لیے مبینہ طور پر ایک سرفنگ سائٹ دیکھنے کے لیے فرانسیسی جزیرے تاہیٹی کا دورہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، لیکن مخالفین کا کہنا تھا کہ یہ ان کے دائرہ اختیار میں نہیں۔

ایکس صارفین اور اپوزیشن کے سیاست دانوں نے سفر کے دوران ہیش ٹیگ #TahitiGate کے ساتھ ان پر تنقید کی جسے جزوی طور پر ٹیکس دہندگان کی طرف سے فنڈ کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں