ایکسپو 2030 کی میزبانی سے سعودی سیاحت مزید تیزی سے ترقی کرے گی

سعودی عرب میں ہوٹل کے کمروں کی تعداد حالیہ 4 لاکھ سے بڑھ کر 2030 میں 8 لاکھ 54 ہزار ہوجائے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب نے ایکسپو 2030 کی میزبانی جیت کر ایک نئی عالمی کامیابی حاصل کرلی۔ "تبدیلی کا دور: ہم ملکر مستقبل کی طرف دیکھ رہے‘‘ کے نعرے کے تحت سعودی ویژن کے اہداف کو حاصل کرنے اور متاثر کن کامیابی کی کہانی کا اگلا باب رقم کیا گیا ہے۔

ایکسپو 2030 کی میزبانی مملکت میں سیاحت کے شعبے کی تیز رفتار ترقی کو مزید بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔ دنیا میں سب سے تیزی سے ابھرتی ہوئی منزل کے طور پرآمدنی کے ذرائع کو متنوع بنانے کے اپنے اہداف کو حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سعودی عرب روزگار اور سرمایہ کاری کے مزید مواقع پیدا کرے گا اور اس طرح سیاحت سعودی عرب کی مجموعی گھریلو پیداوار میں دوسرا سب سے بڑا حصہ دار بن جائے گی۔

ریاض ایکسپو 2030
ریاض ایکسپو 2030

ایکسپو 2030 منفرد سیاحتی مقامات اور قدرتی، موسمی اور ثقافتی تنوع کے بارے میں جاننے اور متاثر کن سیاحتی تجربات سے لطف اندوز ہونے کے لیے لاکھوں سیاحوں کو راغب کرے گی۔ اس سے اہداف کے حصول کے لیے سعودی ٹورازم اتھارٹی کی کوششوں کو بڑی کامیابی ملے گی۔

سعودی ٹورازم اتھارٹی

سعودی ٹورازم اتھارٹی نے "میڈیا نخلستان" میں شرکت کرنے والے سعودی وفد میں شرکت کی تھی جو دارالحکومت پیرس کے ’’پویلین وینڈوم‘‘ سکوائر میں منعقد ہوا تھا۔ یہ وزارت اطلاعات کی طرف سے شروع کی گئی ایک نئی پہل تھی۔

چار لاکھ ہوٹل کے کمرے

واضح رہے مملکت سعودی عرب میں ان دنوں ہوٹل کے کمروں کی تعداد 4 لاکھ سے زیادہ ہے۔ 2030 تک یہ تعداد 8 لاکھ 54 ہزار تک پہنچ جائے گی۔ ریاض میں کنگ سلمان انٹرنیشنل ائیرپورٹ اگلے سات سالوں میں 120 ملین مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کے قابل ہو جائے گا۔

یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب الیکٹرانک ویزا جاری کرنے کی بے مثال سہولیات کے ذریعے سعودی عرب کا دورہ کرنا پہلے سے کہیں زیادہ آسان، ہموار، پرلطف اور محفوظ تر ہو گیا ہے۔ آج دنیا بھر کے 59 سے زیادہ ملکوں کے شہریوں کے لیے دستیاب ’’ایکسپو 2030 ‘‘ چھ ملین مربع میٹر کے رقبے پر پھیلی ہو گئی۔ اس میں 246 شرکا شامل ہوں گے۔

یہ بھی توقع ہے کہ ایکسپو 2030 کی آفیشل ویب سائٹ کو تقریباً 40 ملین وزٹ موصول ہوں گے۔ جاپانی شہر اوساکا میں منعقد ہونے والی ایکسپو 2025 میں بھی سعودی عرب کی شرکت ہوگی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں