سعودی عرب کے درعیہ سیزن میں دنیا بھر سے دس لاکھ افراد کی آمد متوقع

درعیہ سیزن میں سعودی ثقافتی ورثہ اور ثقافت کا جشن منایا جائے گا: جیری انزیریلو کا ’’ العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کو انٹرویو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں درعیہ کمپنی نے درعیہ سیزن کے تیسرے ایڈیشن کی سرگرمیوں اور کیلنڈر کا اعلان کردیا۔ یہ سیزن اس دسمبر کی 12 تاریخ سے شروع ہونے والا ہے۔ درعیہ کمپنی گروپ کے سی ای او جیری انزیریلو نے ’’ العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ اس سال درعیہ سیزن سعودی ورثہ اور ثقافت کا جشن منائے گا۔ توقع ہے کہ دنیا بھر سے درعیہ سیزن میں دس لاکھ افراد کی شرکت ہوگی۔

اس سال کے درعیہ سیزن کی شناخت ایک سعودی ثقافتی کیلنڈر سے کی جارہی ہے۔ سعودی عرب درعیہ کی کہانی کو اجاگر کرتے ہوئے اپنے قدیم ورثے اور بھرپور ثقافت کو منا رہا ہے۔ درعیہ سیزن اپنے تیسرے ایڈیشن کے لیے "أرض ترويك‘‘ کے نعرے کے تحت واپس آرہا ہے۔

درعیہ کے سیزن میں اس سال بہت سے حیرت انگیز اور معیاری تجربات شامل ہیں جو مملکت کے اندر اور باہر سے درعیہ کے سیزن میں آنے والوں کے درمیان ثقافتی تجسس کو جنم دیں گے۔ درعیہ کی خوبصورتی، فطرتی حسن، غیر معمولی تاریخ، اس کے تاریخی مقامات کی بحالی لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرے گی۔ یاد رہے درعیہ کے مقامات ’’ مطل الجبیری‘‘ اور ’’ الطریف‘‘ کالونی اس وقت یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہیں۔

سیزن کی سرگرمیاں تیز موسیقی کی دھنوں کے ساتھ شروع ہوں گی۔ ثقافتی کنسرٹس کی ایک منفرد سیریز پیش کی جائے گی۔ اس سیریز میں موسیقی کے شائقین کو لائیو پرفارمنس کے ساتھ مسحور کیا جائے گا۔ سیزن کا آغاز 12 دسمبر بروز منگل کو ایک کنسرٹ سے ہوگا جس میں فنکار رابح صقر اور عایض بھی شریک ہوں گے۔ یہ دونوں میادین تھیٹر میں پرفارم کریں گے۔ ٹکٹوں کی فروخت اتوار 10 دسمبر کو ہو گی۔

سیزن میں ایسکیپ روم کا ثقافتی تفریحی تجربہ بھی شامل ہے۔ یہ دوستوں اور خاندان والوں کے ساتھ شرکت کرنے والی سرگرمیوں میں سے ایک ہے۔ اس میں روایتی اور عصری کھانوں کو منانے والے تجربات کئے جائیں گے۔ بادشاہوں اور ہیروز کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرکے اختراعی انداز میں پرکشش تجربات کی سہولت پیش ہوگی۔ درعیہ سیزن کی نمائشوں اور تقریبات کی ایک وسیع رینج ماہ دسمبر سے مارچ 2024 تک جاری رہے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں