تاریخی جدہ پروگرام کے تحت ’’آرٹ کی سرزمین" سرگرمیاں شروع

سرگرمیوں مقصد سعودی عرب کے ثقافتی منظر کو بڑھانا اور منفرد حسی تجربات فراہم کرنا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں ’’تاریخی جدہ پروگرام‘‘ نے "بیک ٹو فارورڈ" کے نعرہ کے تحت 7 دسمبر سے 9 مارچ تک ’’آرٹ کی سرزمین" سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔ ان ثقافتی سرگرمیوں کا مقصد جدہ شہر کی تاریخی اہمیت کو زندہ کرنا ہے۔ پروگرام کو رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈیشنل آرٹس کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے۔ پروگرام میں زاویہ 97، صوت البلاد ، مختلف ادارے، کمپنیاں اور دکانیں بھی شراکت دار ہیں۔

یہ سرگرمیاں تمام شرکا کی قابلیت کے اثرات کو منظم کرکے ان کے درمیان تعاون کے فریم ورک کے اندر منعقد کی جارہی ہیں۔ ان کا مقصد ملک کی مقامی معیشت کو بڑھانا اور اسے سیاحتی، ثقافتی اور اقتصادی مقام بنانا ہے۔ "سرزمینِ ہنر" آرٹ کی آفاقی زبان کے ذریعے سعودی عرب کے ثقافتی منظر کو بڑھانے کے لیے منفرد حسی تجربات فراہم کر رہا ہے۔ ان ثقافتی سرگرمیوں کا مقصد آگاہی بڑھانے کے ساتھ زائرین کو تاریخی جدہ جانے کی ترغیب دینا بھی ہے۔

آرٹ کی شاندار شکلیں پیش کرنے کے ساتھ "بلد الفن" مقامی ریستورانوں کے ایک گروپ کے علاوہ چار آرٹ نمائشیں، میوزیکل پروگرام اور مختلف تھیٹر پرفارمنس پیش کرے گا۔ طلبہ کو فنکارانہ مواد فراہم کرنے کے لیے سکول میں بھی سرگرمیاں رکھی گئی ہیں۔

’’تاریخی جدہ پروگرام‘‘ کے جنرل سپروائزر عبدالعزیز ابراہیم العیسی نے کہا کہ ’’آرٹ کی سرزمین" کے اس پرجوش افتتاح کا مقصد تاریخی جدہ میں ثقافتی تعامل کو بڑھانا اور خطے کو ایک ثقافتی منزل اور ایک بڑا تخلیقی گھر بنانا ہے۔ اس شہر کو کاروباری اور ثقافتی منصوبوں کے لیے ایک پرکشش مرکز بنایا جارہا ہے۔

کاروباری افراد کے لیے یہ ایک منزل ہوگا۔ یہ سرگرمیاں مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے تاریخی جدہ پروگرام کی کوشش کا حصہ ہیں۔ اپنی طرف سے اثر الاھلیہ فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین حمزہ صیرفی نے وضاحت کی کہ "آرٹ کی سرزمین" فاؤنڈیشن کے اہداف میں سے مرکزی ہدف ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں