ترک جوڑے کی شادی میں 8 کلو سونے اور 6 ملین لیرا نے ہنگامہ برپا کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ترکیہ میں شادی کی ایک تقریب نے شام کے ساتھ سرحد پر واقع ملک کے جنوب میں واقع ریاست اورفا میں ایک بند ہال کے اندر نوبیاہتا جوڑے کی تصویروں کی گردش اور اشاعت کے بعد بڑے پیمانے پر تنازعہ کھڑا کر دیا۔ اس شادی میں حیرت انگیز بات وہ بیگ تھا جو دولہے نے اپنی دلہن کو پیش کیا۔

مقامی میڈیا کی جانب سے بتائی گئی تفصیلات میں ایک دولت مند تاجر کے بیٹے دولہا نے مدعو کیے گئے افراد اور ویڈیو بنانے والے کیمروں کے سامنے سونے سے بھرا ایک بیگ دلہن کے حوالے کیا۔ اس پر سوشل میڈیا سائٹس پر بڑے پیمانے پر تنازعہ کھڑا ہوگیا۔ خاص طور پر چونکہ سونے کی مقدار 8 کلو گرام تک پہنچ گئی ہے۔

دولہا رقم لٹا رہا ہے

سوشل میڈیا پر ناظرین نے بڑے پیمانے پر رد عمل کا اظہار کیااور تبصرے کئے۔ لوگوں نے دلہن کو سونے سے بھرا بیگ دینے کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا ایسے وقت میں جب ترکیہ برسوں سے معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے اس قسم کا اسراف نہیں کرنا چاہیے۔ دوسرے افراد نے کہا اس بیگ میں ذاتی تحفہ تھا۔ کسی کو اس پر تنقید نہیں کرنا چاہیے۔

میڈیا کے مطابق دولہے کا نام اورہان اورمک ہے جو سول انجینئر اور معروف بزنس مین مہمت اورمک کا بیٹا ہے۔ دلہن کا نام بورکو اوزدیکیر ہے۔ وہ ایک امیر تاجر کی بیٹی ہے۔ یہ دونوں ایسے قبیلوں سے ہیں جو اپنی رسومات اور روایات کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

شادی کی تقریب صرف سونے سے بھرے تھیلے تک محدود نہیں رہی بلکہ حاضرین نے نوبیاہتا جوڑے کو بڑی رقم بھی پیش کی اور اسی سونے سے بھرے بیگز میں رکھ دی۔

میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ نوبیاہتا جوڑے کو فراہم کی جانے والی رقم کی مالیت 6 ملین ترک لیرا ہے جو تقریباً 208 ہزار امریکی ڈالر کے برابر ہے۔ سخت حفاظتی انتظامات میں گھری ہوئی اس تقریب میں ترکیہ کے متعدد سرکاری عہدیداروں اور قبائلی شیخوں نے شرکت کی۔ ویڈیو میں دلہن کو فراہم کردہ سونا پہننے کے بعد آسانی سے حرکت کرنے سے قاصر دکھایا گیا تھا۔ اس دوران رشتہ داروں نے اسے چلنے میں مدد کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں