حیران کن منظر، نارویجن شہری کا 40.5 میٹر کی بلندی سے چھلانگ لگا کر پانی میں غوطہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک دلکش منظر نے دھوم مچا دی ہے۔ اس منظر میں ایک نارویجن شخص کو برفیلے پانی میں غوطہ لگانے کے لیے 40 میٹر سے زیادہ کی اونچائی سے چھلانگ لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارویجن کین سٹورنس ایسی ’’ڈیتھ ڈائیو‘‘ کرنے والے پہلے شخص بن گئے۔

اس چیلنج کے منتظم نے بتایا کہ کین سٹورنس نے مردوں کے زمرے میں 40.5 میٹر کی بلندی سے چھلانگ لگا کر ریکارڈ قائم کردیا۔

مخلوط مارشل آرٹ

سٹورنس ایک سابق مخلوط مارشل آرٹ فائٹر تھا۔ اس کے بعد اس نے ایک پیشہ ور "ڈیتھ ڈائیو" بننے کا فیصلہ کیا اور نورڈ فجورڈ کے برفیلے پانیوں میں چٹان سے چھلانگ لگا دی۔ سٹورنس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ جہاں اس نے پہلی مرتبہ اپنی چھلانگ کا ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا تو اسے پاگل قرار دیا گیا۔ دوسری مرتبہ چھلانگ لگا کر ہم مہلک غوطہ خوری کا عالمی ریکارڈ ناروے کو واپس کر رہے ہیں۔

نارویجن ایڈونچرر خود کو "جدید دور کی وائکنگ" کے طور پر مارکیٹ کرتے ہیں۔ سٹورنس کو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 700,000 سے زیادہ لوگ فالو کر چکے ہیں۔ یہاں ان کی چھلانگوں کو لاکھوں ویوز مل چکے ہیں۔

میڈیا کے بیانات میں سٹورنس نے کہا میں ایک ایسا شخص ہوں جو خطرناک مہم جوئی کرنا پسند کرتا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اگر وہ مکمل طور پر غوطہ لگانے میں کامیاب نہ ہوتے تو وہ شدید زخمی ہو سکتے تھے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ایک دن 50 میٹر کی بلندی سے غوطہ لگانے کی کوشش کریں گے تو انہوں نے جواب دیا کہ مجھے ایسا نہیں لگتا کیونکہ شدید چوٹوں کو برقرار رکھے بغیر ایسا کرنا ممکن نہیں ہے۔

واضح رہے کہ یہ غوطہ ناروے کے گٹارسٹ ایرلنگ برونو ہوڈن نے 1972 کے موسم گرما کے دوران فروگنربڈٹ کے قصبے میں ایجاد کیا تھا اور اسے مقامی زبان میں "Dødsing" یعنی موت کے نام سے جانا جاتا ہے۔

اس کا خطرہ اس بات میں ہے کہ چیلنج کرنے والے کو اپنے بازو اور ٹانگوں کو افقی طور پر کھولتے ہوئے اس طرح چھلانگ لگانی چاہیے جیسے وہ ہوا میں اڑ رہا ہو۔ پانی کی سطح تک پہنچنے سے کچھ دیر پہلے وہ نیزے کی پوزیشن میں بدل جائے۔ اگر وہ اسے مطلوبہ طریقے سے انجام دینے میں ناکام رہتا ہے تو سنگین اور مہلک زخم آ سکتے ہیں۔

واضح رہے عام طور پر پانی کی سطح سے 10 اور 15 میٹر کے درمیان رکھے ہوئے پلیٹ فارم سے چھلانگ لگائی جاتی ہے لیکن مہم جوئی کرنے والے غوطہ خور بہت زیادہ اونچائی سے چھلانگ لگاتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں