2023 کی سوڈانی نژاد ٹک ٹک ملکہ نے 504 ملین ویوز حاصل کرلئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

حالیہ برسوں میں ٹک ٹاک ایپ خاص طور پر نوجوانوں میں بہت مقبول ہوئی ہے۔ اس وسیع پیمانے پر پھیلاؤ کے درمیان نوجوان خاتون کی شائع کردہ ویڈیو، "نیاڈولی" نے 504 ملین ویوز حاصل کرلیے۔ اور یہ ویڈیو سال 2023 کے لیے ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ویڈیوز میں سرفہرست آگئی ہے۔

اس کا اعلان ٹک ٹاک کے چیف آپریٹنگ آفیسر ایڈم پریسر نے کیا ۔ اخبار الشرق الاوسط کے مطابق انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ بھی کیا کہ یہ ان خاص لمحات کا احترام کرنے کا مناسب طریقہ ہے جنہوں نے موجودہ سال کے دوران سائٹ پر اپنا راستہ تلاش کیا ہے۔

یہ 23 سالہ سوڈانی نژاد امریکی خاتون ہیں۔ انہوں نے اس سال کے آغاز میں اپنا پیج بنایا اور سیاہ فام خواتین کو خوبصورتی کے مشورے دے کر اپنے پیج "ڈول ویژن" کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ اس پیج پر سیاہ فام خواتین کے لیے تیار کردہ مصنوعات کی مختلف اقسام کی تجاویز دی جاتی ہیں۔

فی الحال اس کے اکاؤنٹ میں 20 لاکھ 700 ہزار سبسکرائبرز ہیں۔ اس اکاؤنٹ کی وہ ریکارڈنگ جس نے دنیا کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو کا اعزاز پایا اس سال کے موسم بہار میں نشر کی گئی تھی۔ اس میں آرائشی پاؤڈر کے استعمال کے بارے میں ایک عملی سبق بھی شامل ہے۔ اس میں موسیقی کا پس منظر ہے۔ اس موسیقی میں امریکی آنجہانی موسیقار گروور واشنگٹن کا گانا "جسٹ دا ٹو آف اَس‘‘ چل رہا ہے۔

ویب سائٹ سے منسلک عہدیداروں کے مطابق یہ تعداد ان کہانیوں کی کھڑکی ہے جس نے دنیا بھر کے ایک ارب پیروکاروں کو متاثر کرنے، تفریح فراہم کرنے اور تعلیم دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ سائٹ کے صارفین میں سب سے آگے نوجوان یا ’’ جنریشن زیڈ‘‘ کہلائے جانے والے افراد ہیں۔ یہ وہ جنریشن ہے جو 1997 اور 2000 کے درمیان ڈیجیٹل بوم کے عروج میں پیدا ہوئی تھی۔

واضح رہے ٹک ٹاک پر خوبصورتی کی ریکارڈنگز کو سب سے زیادہ توجہ ملتی ہے اور ایسی ریکارڈنگز دو سال کے دوران سب سے زیادہ دیکھی جانے والی دس کہانیوں کی فہرست میں شامل تھیں۔

نایاب بیوٹی کاسمیٹکس برانڈ کی مالک امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سیلینا گومز جلد کی دیکھ بھال سے متعلق ریکارڈنگ کے ساتھ چوتھے نمبر پر آئیں۔ اس نے 228 ملین 900 ہزار ناظرین کو اکٹھا کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں