فحش اشارہ نشر، معروف ٹی وی پریزنٹر کی پھر معذرت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

بی بی سی کی پریزینٹر مریم موشیری کا فحش اشارہ ٹیلی ویژن سکرین پر نشر ہوگیا۔ لائیو ائیر پر ان کے "فحش" اقدام کے بعد انہیں بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اس حوالے سے ایک نئی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ اس ماہ کے شروع میں انہوں نے کیا کیا تھا۔

بی بی سی کیمرہ فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ 46 سالہ مریم موشیری اپنی انگلیوں سے دس نمبر سے نیچے کی جانب سے گنتی کر رہی ہیں۔ ان کی ٹیم براہ راست نشریات شروع کرنے کی تیاری کر رہی تھی۔ اس کے بعد خاتون پریزنٹر نے نمبر "ون" تک پہنچنے سے پہلے اپنے ہاتھوں سے اشاروں کا ایک سلسلہ بنایا اور ان کا یہ جارحانہ یا فحش اشارہ براہ راست نشر ہوگیا۔

برطانوی میڈیا کی پریزنٹر نے اپنے ’’ ایکس‘‘ اکاؤنٹ پر للکھا کہ تو کسی نے پوری ویڈیو جاری کردی۔ اس سے یہ ظاہر ہوجاتا ہے کہ بی بی سی نے یہ ویڈیو شائع نہیں کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیو مجھے خوش کرتی ہے کیونکہ یہ ظاہر کرتی ہے کہ میں الٹی گنتی کے دوران عملے کے ساتھ مذاق کر رہی تھی۔ مریم موشیری نے اس حوالے سے معافی مانگنے کا اعادہ کیا کیونکہ اس اشارے کو براہ راست نشر کیا گیا تھا۔

مریم موشیری نے کہا یہ ساتھیوں کے ساتھ ایک نجی مذاق ہونا چاہیے تھا۔ پھر معذرت اس سے میرا مطلب نمبر ایک بتانا تھا۔ 7 دسمبر کو براڈکاسٹر نے اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے معافی مانگتے ہوئے کہا تھا سب کو ہیلو، کل وقت ختم ہونے سے پہلے میں سٹوڈیو میں ورک ٹیم کے ساتھ مذاق کر رہی تھی۔ میں کاؤنٹ ڈاؤن کا ڈرامہ کر رہی تھی۔ ڈائریکٹر میرے ساتھ کاؤنٹ ڈاؤن کر رہا تھا۔ جب ہم 10 سے نیچے آتے ہوئے ایک پر پہنچے تو میں نے مذاق کے طور پر اپنی انگلی گھمائی اور مجھے احساس نہیں تھا کہ یہ سب کیمرے میں قید ہونے والا ہے۔

مریم موشیری نے مزید کہا کہ یہ ٹیم کے ساتھ ایک نجی مذاق تھا اور مجھے بہت افسوس ہے کہ یہ آن ائیر ہو گیا۔ ایسے اشارے کو آن ایئر کرنے کا میرا ارادہ نہیں تھا۔ اگر میں نے کسی کی دل آزاری کی تو میں معذرت خواہ ہوں۔ انہوں نے کہا یہ صرف ساتھیوں کے ساتھ ایک ایک احمقانہ مذاق تھا۔

اس فحش اشارے کے بعد تجربہ کار براڈکاسٹر پر سخت تنقید کی بارش ہوئی۔ کچھ نے اسے ایک بڑی ناکامی قرار دیا۔ دوسروں نے یہ کہہ کر اس کی معذرت اور شفافیت کی تعریف کی کہ یہ ایک "مذاق" تھا۔

خیال رہے براڈکاسٹر مریم موشیری کی عمر 46 سال ہے اور وہ ایرانی نژاد ہیں۔ وہ تہران میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے 2019 میں "چیف پروگرام پریزنٹر" کے عہدے پر ترقی پانے سے قبل 15 سال سے زیادہ عرصہ تک بی بی سی میں نیوز پریزنٹر کے طور پر کام کیا۔ مریم موشیری جیف بیزوس سمیت دنیا کے ممتاز ترین سی ای اوز کے ساتھ انٹرویوز کر کے بڑی کامیابی سمیٹ چکی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں