پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’ایکس‘سروس ڈاؤن ہونے کے بعد بحال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں مائیکرو بلاگنگ سائٹس ایکس اور فیس بُک کی سروس ڈاؤن ہونے کے بعد بحال ہونا شروع ہو گئی ہے، ہزاروں صارفین کی جانب سے سروس تک رسائی میں مشکلات کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔

پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے سے صارفین کو ٹوئٹر کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہوا تھا اور اب تک ہزاروں صارفین کی جانب سے شکایات رپورٹ کی گئی تھیں۔

ویب سائٹ اور موبائل ایپلیکیشن پر ایکس کی ہوم فیڈ پر ریگولر ٹویٹس کے بجائے ’ویلکم ٹو یور ٹائم لائن‘ دکھایا گیا، پلیٹ فارم کو بڑے پیمانے پر بندش کا سامنا تھا۔

علاوہ ازیں اکثر صارفین، اپنے ٹوئٹر اور فیس بُک اکاؤنٹس سے لاگ آؤٹ ہو گئے اور دوبارہ لاگ ان کی کوشش میں ان کے پاس ایرر آرہا تھا۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارت میں بھی ایکس سروس کو بندش کا سامنا تھا، اس کے علاوہ امریکا، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں بھی ایکس سروس کو بندش کا سامنا تھا۔

ویب سائٹس کی بندش پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق پلیٹ فارم تک ناقابل رسائی سے متعلق 70 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئی تھیں تاہم ویب سائٹ ڈاؤن ہونے کے حوالے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ایکس کو بندش کا سامنا رہا ہو، ایلون مسک کی ملکیت والے پلیٹ فارم کو رواں سال مارچ اور جولائی میں بھی بندش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کئی صارفین نے شکایت کی وہ ایکس پر نہ ٹوئٹس دیکھ سکتے ہیں اور لنکس، تصاویر اور ویڈیوز بھی پوسٹ نہیں کر پا رہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں