"خاتون نشے میں پہاڑ سے گر گئی"، کیا ترک نوجوان نے گرل فرینڈ کو دھکا دیا تھا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

ایک نوجوان نے شادی سے انکار کرنے پر اپنی گرل فرینڈ کو مبینہ طور پر ایک سیاحتی مقام پر اونچی چٹان سے دھکا دے دیا۔ ترکیہ میں مقامی میڈیا میں دو روز سے یہ خبر گردش کرتی رہی۔ پولیس نے بالاخر نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ترک شخص جس کی عمر مقامی میڈیا نے ظاہر نہیں کی تھی ایک 39 سالہ گرافک ڈیزائنر دمیر سے شادی کرنے کا ارادہ کر رہا تھا۔ دمیر نے شادی کرنے سے انکار کر دیا تو نوجوان نے اونچی چٹان سے اسے نیچے دھکیل دیا۔

لیکن اس ترک شخص گرسو کی کہانی کچھ اور تھی۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ شراب پینے کے بعد اپنی گرل فرینڈ سے منگنی اور انگوٹھی پہننے کے بعد اس سے شادی کرنے کی منظوری کا جشن منانے کے لیے نشے میں تھے کہ اس نے اچانک چیخیں سنیں۔ یہ میری گرل فرینڈ کی چیخیں تھیں جو مزید شراب لینے کے لیے گاڑی کی طرف جارہی تھی۔

گرسو کے بیان کے مطابق دمیر دو دن قبل غروب آفتاب کے وقت پاولنٹی کیپ کے علاقے میں شراب کے باعث اپنا توازن کھونے کے بعد ایک اونچی چٹان کی چوٹی سے گر گئی۔

دونوں اس علاقے میں ایک ساتھ وقت گزار رہے تھے۔ متاثرہ لڑکی استنبول میں واقع ایک ایڈورٹائزنگ ایجنسی میں گرافک ڈیزائنر کے طور پر کام کرتی ہے۔ اس کی ملاقات تقریباً ایک سال قبل سکاریا شہر میں گرسو سے ہوئی تھی۔

30 میٹر کی چٹان سے گرنے کے بعد ترک شخص نے طبی ٹیموں اور جینڈرمیری فورسز کو بلایا اور اسے بچانے کی کوشش کی۔ میڈیکل ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوئیں تاہم بچانے کی کوششوں کے باوجود دمبر دم توڑ گئی۔

گورسو نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے شادی کی پیشکش کرنے کے بعد رومانوی لمحات گزارنے کے لیے اس جگہ کا انتخاب کیا تھا۔ ہم نے اس دوران شراب پی لی۔ یہ سب کچھ ایک ہی وقت میں ہوا، وہ اپنا توازن کھو بیٹھی اور زمین پر گر گئی۔ پولیس نے گورسو سے تفتیش جاری رکھی ہوئی ہے۔ دمیر کے دوستوں کو ان کے بیانات لینے کے لیے بوزکاڈا کے علاقے میں گینڈرمیری کمانڈ میں منتقل کر دیا گیا۔

دمیر کے دوستوں نے کہا ہے کہ جو کچھ ہوا اس کی ذمہ داری میونسپلٹی پر عائد ہوتی ہے۔ جس جگہ لوگ غروب آفتاب دیکھنے آتے ہیں وہاں کی سڑکیں "خراب" ہیں اور انہیں کھائی میں گرنے سے روکنے کے لیے کوئی باڑ نہیں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں