پوتین کا پرانا پرسنل کارڈ 20 لاکھ روبیل میں نیلام

کارڈ اس دور کا ہے جب پوتین نے 1990 کی دہائی میں لینن گراڈ کی سٹی کونسل میں بین الاقوامی تعلقات کے مشیر کے طور پر کام کیا تھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

روسی شہر پیٹرزبرگ میں نیلامی کے ایک ماہر نے روسی صدر پوتین کا ذاتی کارڈ لینن گراڈ سٹی کونسل کے سربراہ کے میڈیا ایڈوائزر کے طور پر 20 لاکھ روبل جو لگ بھگ 22 ہزار ہزار امریکی ڈالر بنتے ہیں میں فروخت کردیا۔

روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ونسنٹ تسیگنکوف نے بتایا کہ یہ کارڈ 20 لاکھ روبل میں فروخت ہوا۔ بولی لگانے کا وقت تقریبا 5 منٹ لمبا تھا۔

کارڈ پر پوتین کے فون نمبرز ان کی ہاتھ کی تحریر میں لکھے ہوئے ہیں۔ یہ کارڈ اس دور کا ہے جب پوتین لینن گراڈ جو اب پیٹرز برگ ہے کی سٹی کونسل میں بین الاقوامی تعلقات کے مشیر کے طور پر کام کرتے تھے۔

کارڈ پر روسی صدر کے نام کے ساتھ ان کا عہدہ ’’لینن گراڈ شہر میں ایوان نمائندگان کے سپیکر کے بین الاقوامی تعلقات کے مشیر‘‘ لکھا ہے۔

پوتین نے 1990 اور 1991 میں لینن گراڈ سٹی کونسل کے چیئرمین کے مشیر کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔ واضح رہے پوتین 7 اکتوبر 1952 کو لینن گراڈ شہر میں پیدا ہوئے۔ 1975 میں لینن گراڈ اسٹیٹ یونیورسٹی میں فیکلٹی آف لاء میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد پوتین نے سٹیٹ سکیورٹی سروس میں شمولیت اختیار کی جہاں سے انہیں مشرقی جرمنی بھیج دیا گیا ۔ جرمنی میں انہوں نے 1985 سے 1990 کے درمیان سوویت سفارت خانے کے گارڈ کے سربراہ کے طور پر کام کیا۔

1990 سے انہوں نے لینن گراڈ سٹیٹ یونیورسٹی کے ریکٹر برائے خارجہ امور کے معاون کے طور پر کام کیا۔ پھر لینن گراڈ سٹی کونسل کے چیئرمین کے مشیر کے طور پر کام کیا۔

روسی صدذر پوتین کی جوانی کی ایک تصویر
روسی صدذر پوتین کی جوانی کی ایک تصویر

جون 1991 سے انہوں نے پیٹرزبرگ سٹی انتظامیہ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کی سربراہی کی۔ 1994 سے پیٹرزبرگ حکومت کے نائب وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں