جائزہ 2023: عرب ریاستوں کا خلا کا سفر، موسمیاتی تبدیلی اور جنگ خبروں پر حاوی رہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
34 منٹ read

2023، یہ وہ سال تھا جب دنیا نے متعدد محاذوں پر ایک بے مثال جنگ دیکھی۔ جہاں ایک طرف روس-یوکرین تنازعہ دوسرے سال بھی جاری رہا تو دوسری طرف دنیا کی نگاہیں تباہ کن اسرائیل-غزہ تنازعہ کے درمیان شرقِ اوسط کی طرف مبذول ہو گئیں اور یوں 2023 میں دو جغرافیائی تنازعات خبری سرخیوں پر غالب رہے۔

گذشتہ 12 مہینوں میں ریکارڈ توڑ موسمی واقعات بھی دیکھے گئے۔ برطانیہ کے نئے بادشاہ کی تاجپوشی، کسی امریکی صدر کا پہلا مگ شاٹ، تباہ کن قدرتی آفات -بشمول سیلاب اور زلزلے- اور سعودی خلا بازوں کی جانب سے خلا میں ایک تاریخی قدم نے عالمی سرخیوں میں جگہ حاصل کی۔

22 مئی 2023 کو ایک ویڈیو کے سکرین گریب میں AXIOM مشن 2 (ایکس-2) میں سعودی عرب کی نمائندگی کرنے والے خلا باز علی القرنی اور ریانہ برناوی زمین کے گرد گردش کرنے والے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پہنچے۔
22 مئی 2023 کو ایک ویڈیو کے سکرین گریب میں AXIOM مشن 2 (ایکس-2) میں سعودی عرب کی نمائندگی کرنے والے خلا باز علی القرنی اور ریانہ برناوی زمین کے گرد گردش کرنے والے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پہنچے۔

خلیجی ملک قطر کے 2021 میں العلا اعلامیے کے بعد تناؤ ختم ہونے تک جی سی سی میں اپنے ہمسایہ ممالک سے اختلافات تھے۔ وہ 2023 کے دوران تعلقات کی بحالی اور تجارت، سفر اور سفارتی مشن کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے دو طرفہ بنیادوں پر کام کر رہا ہے۔

اس کے برعکس قرآن سوزی جیسی تفرقہ انگیز کارروائیوں نے اسلامو فوبیا بمقابلہ آزادئ اظہار رائے پر منقسم رائے پیدا کی جس کے نتیجے میں سویڈن اور ڈنمارک میں پالیسی کی تبدیلیوں اور مسلم اکثریتی ممالک کے احتجاج پر پیچیدہ بحثیں ہوئیں۔

28 جون 2023 کو سویڈن کے شہر اسٹاک ہوم کی جامع مسجد کے باہر مظاہرین کی قرآن سوزی کے بعد پولیس افسران نے لوگوں کے ردِعمل کے بعد مداخلت کی۔ (رائٹرز)
28 جون 2023 کو سویڈن کے شہر اسٹاک ہوم کی جامع مسجد کے باہر مظاہرین کی قرآن سوزی کے بعد پولیس افسران نے لوگوں کے ردِعمل کے بعد مداخلت کی۔ (رائٹرز)

2023 میں ریکارڈ تعداد میں لوگ اپنے گھروں اور ممالک سے بے دخل ہوئے جس سے براہِ راست –اکثر خطرناک اور غیر قانونی طریقے سے ہونے والی ہجرت- کو ہوا ملی۔

یہاں کچھ سب سے بڑی خبریں ہیں - مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر - جو گذشتہ 12 مہینوں میں شہ سرخیوں کا موضوع بنی رہیں۔

جنوری

15 جنوری کو نیپال میں 72 مسافروں کو لے جانے والا ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں 71 افراد ہلاک اور ایک لاپتہ ہو گیا جس کے بارے میں خیال کیا گیا کہ وہ مر گیا تھا۔ اس واقعے کو ایک مسافر نے فیس بک پر لائیو نشر کیا جب بغیر کسی وارننگ کے یٹی ایئرلائنز اے ٹی آر 72 ٹربو پراپ ہوائی جہاز سیاحتی شہر پوکھرا کے قریب گر گیا۔ دسمبر 2023 میں نیپالی تحقیقات نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ پائلٹ کی غلطی حادثے کا سبب بنی۔

امدادی کارکن 16 جنوری 2023 کو پوکھرا میں یٹی ایئر لائن کے طیارے کے حادثے میں ہلاک شخص کی لاش نکال رہے ہیں۔ (اے ایف پی)
امدادی کارکن 16 جنوری 2023 کو پوکھرا میں یٹی ایئر لائن کے طیارے کے حادثے میں ہلاک شخص کی لاش نکال رہے ہیں۔ (اے ایف پی)

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے ایک حیران کن اعلان کیا کہ وہ طویل عرصے تک خراب کارکردگی کی بنا پر ملک کی قیادت جاری نہیں رکھیں گی، وہ اپنا عہدہ چھوڑ دیں گی اور دوبارہ الیکشن نہیں لڑیں گی۔ آرڈرن نے کہا کہ بطور وزیرِ اعظم ساڑھے پانچ سال مشکل رہے اور وہ صرف انسان ہیں اور انہیں ایک قدم پیچھے ہٹنے کی ضرورت ہے۔

نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم جیسنڈا آرڈرن 22 جنوری 2023 کو ویلنگٹن میں پارلیمنٹ میں نئے وزیرِ اعظم کے انتخاب کے لیے لیبر کاکس کے اجلاس سے نکل رہی ہیں۔ (اے ایف پی)
نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم جیسنڈا آرڈرن 22 جنوری 2023 کو ویلنگٹن میں پارلیمنٹ میں نئے وزیرِ اعظم کے انتخاب کے لیے لیبر کاکس کے اجلاس سے نکل رہی ہیں۔ (اے ایف پی)

19 جنوری کو سعودی عرب کی خواتین کی قومی فٹ بال ٹیم نے مملکت میں پاکستان، موریشس اور کوموروس پر مشتمل چار ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں فتح حاصل کرنے کے بعد اپنی پہلی ٹرافی جیتی۔

سعودی عرب نے ٹورنامنٹ میں اپنا آخری میچ پاکستان کے خلاف 1-1 سے برابر کھیلا اور 7 پوائنٹس کے ساتھ خواتین کے بین الاقوامی دوستانہ ٹورنامنٹ ٹیبل پر سرفہرست رہا۔ [سپلائیڈ تصویر]
سعودی عرب نے ٹورنامنٹ میں اپنا آخری میچ پاکستان کے خلاف 1-1 سے برابر کھیلا اور 7 پوائنٹس کے ساتھ خواتین کے بین الاقوامی دوستانہ ٹورنامنٹ ٹیبل پر سرفہرست رہا۔ [سپلائیڈ تصویر]

جنوری میں 'لاسٹ آف اس' اور 'سٹار ٹریک' کی اداکارہ اینی ورشنگ 29 جنوری کو کینسر سے لڑنے کے بعد 45 سال کی عمر میں چل بسیں۔ اور ریلی ڈرائیور اور اسٹنٹ مین کین بلاک کا انتقال ہوا جو 2 جنوری کو 55 سال کی عمر میں ایک سنو موبائل حادثے میں وفات پا گئے۔

اداکارہ اینی ورشنگ۔
اداکارہ اینی ورشنگ۔

فروری

سعودی عرب نے یکم فروری کو اعلان کردہ فیصلے میں 2027 کے ایشیا کپ کی میزبانی کی بولی جیت لی۔ اس سے موجودہ سٹیدیمز کی تعمیرِ نو اور نئے سٹیڈیمز کا قیام عمل میں آئے گا۔

سعودی پرو لیگ کے کھلاڑی جمعرات کی رات شاہ فہد بین الاقوامی سٹیڈیم میں ریاض سیزن کپ کے لیے پیرس سینٹ جرمین کے ساتھ  آل سٹار مقابلے کے لیے میدان میں موجود ہیں۔ (سپلائیڈ فوٹو)
سعودی پرو لیگ کے کھلاڑی جمعرات کی رات شاہ فہد بین الاقوامی سٹیڈیم میں ریاض سیزن کپ کے لیے پیرس سینٹ جرمین کے ساتھ آل سٹار مقابلے کے لیے میدان میں موجود ہیں۔ (سپلائیڈ فوٹو)

چار فروری کو مشرقی فلسطین کے وسط مغربی یو ایس ٹاؤن میں ایک مال بردار ٹرین پٹری سے اتر گئی جو بڑے پیمانے پر آتشزدگی اور ایک خطرناک کیمیکل ونائل کلورائیڈ کی کچھ مقدار کے اخراج کا باعث بنی۔ کیمیکلز کے اثرات جن سے واقعے کے دوران قصبے کے مکینوں کا سانس بند ہو گیا، اب مبینہ طور پر طویل مدتی ضمنی اثرات کا باعث بن رہے ہیں جن میں سر درد، خارش، کھانسی، آنکھوں میں جلن، اسہال، اور پی ٹی ایس ڈی کے کئی کیسز بھی شامل ہیں۔

مشرقی فلسطین، اوہائیو، امریکہ میں 2 مارچ 2023 کو خطرناک فضلہ لے جانے والی ٹرین کے پٹری سے اترنے کی جگہ کا منظر۔ [رائٹرز]
مشرقی فلسطین، اوہائیو، امریکہ میں 2 مارچ 2023 کو خطرناک فضلہ لے جانے والی ٹرین کے پٹری سے اترنے کی جگہ کا منظر۔ [رائٹرز]

اس کے علاوہ چار فروری کو امریکی فضائیہ کے ایک لڑاکا طیارے نے ڈرامائی انداز میں ایک چینی "جاسوس" غبارے کو میزائل سے مار گرایا جب یہ غبارہ جنوری کے آخر میں امریکی فضائی حدود میں دیکھا گیا۔ اس غبارے نے پوری دنیا میں خبری سرخیاں بنائیں اور تقریباً ایک بین الاقوامی واقعے کا سبب بنا جس کے بارے میں بعد میں پتا چلا کہ اس نے کوئی ڈیٹا جمع نہیں کیا تھا۔

امریکی محکمہ دفاع کی طرف سے فراہم کردہ اس ہینڈ آؤٹ تصویر میں امریکی فضائیہ کا ایک پائلٹ 3 فروری 2023 کو مشتبہ چینی نگران غبارے کو دیکھ رہا ہے۔ (اے ایف پی)
امریکی محکمہ دفاع کی طرف سے فراہم کردہ اس ہینڈ آؤٹ تصویر میں امریکی فضائیہ کا ایک پائلٹ 3 فروری 2023 کو مشتبہ چینی نگران غبارے کو دیکھ رہا ہے۔ (اے ایف پی)

طوفان فریڈی نے ملاوی، مڈغاسکر اور موزمبیق میں سینکڑوں افراد کو ہلاک اور ہزاروں مکانات کو تباہ کر دیا۔ فریڈی کو پوری دنیا میں نہ سہی لیکن جنوبی نصف کرہ میں ایک طویل ترین طوفان کے طور پر ریکارڈ کیا گیا۔

13 مارچ 2023 کو چیلوبوے، بلانٹائر، ملاوی کے رہائشی طوفان فریڈی سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں۔ (رائٹرز)
13 مارچ 2023 کو چیلوبوے، بلانٹائر، ملاوی کے رہائشی طوفان فریڈی سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں۔ (رائٹرز)

چھ فروری کو ترکی اور شام میں دو شدید زلزلے آئے جن میں سے پہلے کی شدت 7.8 اور دوسرے کی 7.5 تھی جس کے بعد بھی متعدد جھٹکے آئے جس کی وجہ سے عمارتیں منہدم ہو گئیں۔ اس کے نتیجے میں ترکی میں 59,000 اور شام میں 8000 افراد جاں بحق اور لاکھوں زخمی ہو گئے اور کئی عمارات زمین بوس ہو گئیں۔

شام میں زلزلے سے تباہی کے مناظر۔[رائٹرز]
شام میں زلزلے سے تباہی کے مناظر۔[رائٹرز]

دبئی کے فرماں روا شیخ محمد بن راشد المکتوم نے 23 فروری کو تیزی سے ترقی کرتے اتحاد ریل سسٹم میں متحدہ عرب امارات کے مال بردار ٹرین نیٹ ورک کا آغاز کیا۔

دبئی کے نائب صدر اور فرمانروا شیخ محمد بن راشد نے متحدہ عرب امارات کے مال بردار ٹرین نیٹ ورک کا افتتاح کر دیا۔ [وام]
دبئی کے نائب صدر اور فرمانروا شیخ محمد بن راشد نے متحدہ عرب امارات کے مال بردار ٹرین نیٹ ورک کا افتتاح کر دیا۔ [وام]

24 فروری کو یوکرین پر روس کے حملے کی پہلی برسی منائی گئی جو 2014 میں شروع ہونے والی روس-یوکرین جنگ کی اضافہ شدہ شکل ہے۔ یہ حملہ دوسری جنگ عظیم کے بعد کسی یورپی ملک پر سب سے بڑا حملہ تھا۔ آج تک جنگ جاری ہے جس میں تنازعہ کے فریقین کے ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

28 فروری کو یونان میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں کم از کم 36 افراد ہلاک اور 85 زخمی ہو گئے۔ ایتھنز سے شمالی شہر تھیسالونیکی جانے والی ایک بین الاضلاعی مسافر ٹرین وسطی یونان کے شہر لاریسا کے باہر ایک مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئی۔ اس کے نتیجے میں متعدد ڈبوں میں آگ لگ گئی جس سے بہت سے مسافر جھلس گئے جنہیں ہسپتال پہنچایا گیا۔

امدادی کارکن حادثے کی جگہ پر کام کر رہے ہیں جہاں 2 مارچ 2023 کو یونان کے شہر لاریسا کے قریب دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ (رائٹرز)
امدادی کارکن حادثے کی جگہ پر کام کر رہے ہیں جہاں 2 مارچ 2023 کو یونان کے شہر لاریسا کے قریب دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ (رائٹرز)

مارچ

العربیہ نے تین مارچ کو عرب دنیا کی معروف نیوز سروس کے طور پر اپنی 20 ویں سالگرہ منائی۔

مارچ میں ایران کے درجنوں تعلیمی اداروں میں اسکول کی ہزاروں طالبات کو زہر دیا گیا تھا۔ سات مارچ کو فراہم کردہ سرکاری شمار کے مطابق ملک کے 31 میں سے 25 صوبوں میں واقع 230 سے زائد اداروں میں "5,000 سے زائد طالبات" زہر سے متأثر ہوئے۔ بین الاقوامی میڈیا کی توجہ کے بعد ایرانی حکومت نے ان واقعات کی تحقیقات کا آغاز کیا اور کچھ گرفتاریاں بھی کی گئیں۔

2 مارچ 2023 کی ویڈیو کی تصویر میں ایران میں ایک نامعلوم مقام پر ایک نوجوان خاتون ہسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ (رائٹرز)
2 مارچ 2023 کی ویڈیو کی تصویر میں ایران میں ایک نامعلوم مقام پر ایک نوجوان خاتون ہسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ (رائٹرز)

دس مارچ کو سعودی عرب اور ایران چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے میں تعلقات کو معمول پر لائے۔ اس اقدام کو علاقائی امن و استحکام کے لیے ایک بڑی فتح قرار دیا گیا۔ اس معاہدے سے توقع تھی کہ یمن، لبنان، عراق اور شام میں اپنے پراکسیز کے ذریعے خطے پر ایران کے اثر و رسوخ میں کمی ہو گی لیکن اسرائیل اور حماس کی تازہ جنگ اس معاملے میں رخنہ انداز ہو گئی ہے۔

ایرانی وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان، سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود اور چینی وزیرِ خارجہ کن گینگ نے 6 اپریل 2023 کو بیجنگ، چین میں ملاقات کی۔ (رائٹرز)
ایرانی وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان، سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود اور چینی وزیرِ خارجہ کن گینگ نے 6 اپریل 2023 کو بیجنگ، چین میں ملاقات کی۔ (رائٹرز)

سلیکون ویلی بینک (ایس وی بی) کی سرمایہ کاری میں بہت زیادہ کمی ہو گئی تو اسے مارچ میں بند کر دیا گیا تھا اور کئی مہینوں تک کساد بازاری اور بینک کی اپنے دروازے کھلے رکھنے کی صلاحیت پر شکوک و شبہات کی افواہیں زیرِ گردش رہیں جس کے بعد بینک میں رقم جمع کروانے والوں نے بڑی تعداد میں رقم واپس لے لی تھی۔ یہ سروسنگ اسٹارٹ اپس کے لیے مشہور تھا۔ سگنیچر بینک کے ساتھ اس بینک کے خاتمے نے 2008 کے مالیاتی بحران کی یادیں تازہ کر دیں جس نے عالمی سطح پر کئی لوگوں کو بے گھر اور بے روزگار کر دیا تھا۔

10 مارچ 2023 کو سانتا کلارا، کیلیفورنیا، امریکہ میں سلیکون ویلی بینک کے ہیڈ کوارٹر کا نشان۔ (فائل فوٹو: رائٹرز)
10 مارچ 2023 کو سانتا کلارا، کیلیفورنیا، امریکہ میں سلیکون ویلی بینک کے ہیڈ کوارٹر کا نشان۔ (فائل فوٹو: رائٹرز)

1937 میں سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز السعود نے پرچم کے موجودہ ڈیزائن کو معیاری بنانے کی منظوری دی تھی جس کے اعزاز میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حکم دیا کہ 11 مارچ کو قومی یومِ پرچم کے طور پر منایا جائے گا۔

سعودی عرب کے 90 ویں سالانہ قومی دن کے موقع پر بچے پرچم لہرا رہے ہیں۔
سعودی عرب کے 90 ویں سالانہ قومی دن کے موقع پر بچے پرچم لہرا رہے ہیں۔

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 12 مارچ کو ایک نئی قومی ایئر لائن ریاض ایئر کے آغاز کا اعلان کیا۔ یہ مکمل طور پر ریاستی دولت فنڈ پی آئی ایف کی ملکیت ہے اور اس نے جون میں مملکت کے دارالحکومت میں اپنے مخصوص جامنی مائل نیلے رنگ کی وردی میں پہلی پرواز کی تھی۔

ریاض ائیر کے پہلے طیارے کی رونمائی کی تقریب۔ [اے ایف پی]
ریاض ائیر کے پہلے طیارے کی رونمائی کی تقریب۔ [اے ایف پی]

17 مارچ کو بین الاقوامی فوجداری عدالت نے یوکرین سے سینکڑوں یا اس سے زیادہ بچوں کو غیر قانونی طور پر ملک بدر کرنے کے شبے میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتین سالانہ پریس کانفرنس اور ڈائریکٹ لائن سوال و جواب کے سیشن میں شریک ہیں۔ (رائٹرز)
روس کے صدر ولادیمیر پوتین سالانہ پریس کانفرنس اور ڈائریکٹ لائن سوال و جواب کے سیشن میں شریک ہیں۔ (رائٹرز)

گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے 17 مارچ کو اپنا ریکارڈ توڑ ایراز ٹور شروع کیا۔ ان کی افتتاحی پرفارمنس کو دیکھنے کے لیے 69,000 مداح آئے جس سے امریکہ میں ایک خاتون فنکار کے سب سے زیادہ شرکت کردہ کنسرٹ کا ریکارڈ توڑ دیا۔ فنکارہ کے چند کنسرٹس میں سٹیج کے قریب تر جگہوں پر شدید ارتعاش کی وجہ سے تقریباً 2.5 شدت کے چھوٹے زلزلے ریکارڈ کیے گئے۔ 2024 کے آخر تک دنیا بھر میں کنسرٹس کے لیے 146 طے شدہ مقامات ہیں اور اس ٹور نے 1 بلین ڈالر سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔

ٹیلر سوئفٹ لاس اینجلس کے سوفی اسٹیڈیم میں پیر 7 اگست 2023 کو دی ایراز ٹور کے دوران پرفارم کر رہی ہیں۔ (اے پی)
ٹیلر سوئفٹ لاس اینجلس کے سوفی اسٹیڈیم میں پیر 7 اگست 2023 کو دی ایراز ٹور کے دوران پرفارم کر رہی ہیں۔ (اے پی)

شیخ منصور بن زید آل نہیاں کو متحدہ عرب امارات کا نائب صدر اور شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان کو 29 مارچ کو ابوظبی کا ولی عہد مقرر کیا گیا تھا۔ شیخ منصور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے ساتھ خدمات انجام دیں گے۔ شیخ طحنون بن زاید اور شیخ ھزاع بن زید کو ابوظہبی کے نائب حکمران نامزد کیا گیا۔

30 مارچ کو ڈونالڈ ٹرمپ پر مین ہٹن کی ایک گرینڈ جیوری کی طرف سے فردِ جرم عائد کی گئی تھی جس سے وہ اولین سابق امریکی صدر بن گئے جنہیں مجرمانہ الزام کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ان کی وائٹ ہاؤس پر دوبارہ قبضہ کرنے کی کوشش کو دھچکا لگا۔

مین ہٹن کی ایک گرینڈ جیوری کی جانب سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کی گئی جس کے بعد وہ نیویارک شہر، امریکہ میں 4 اپریل 2023 کو مین ہٹن کریمینل کورٹ ہاؤس پہنچے۔ (رائٹرز)
مین ہٹن کی ایک گرینڈ جیوری کی جانب سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کی گئی جس کے بعد وہ نیویارک شہر، امریکہ میں 4 اپریل 2023 کو مین ہٹن کریمینل کورٹ ہاؤس پہنچے۔ (رائٹرز)

اپریل

فن لینڈ جو پہلے عسکری طور پر غیر جانبدار تھا، چار اپریل کو روس کے یوکرین پر حملے کے بعد خطرے اور کمزوری کے احساس کے تحت نیٹو میں شامل ہو گیا۔ ترکیہ اور ہنگری نے اختلاف رائے کے بعد ابتدائی طور پر سویڈن کی شمولیت روک دی جس کے بعد اس کی فوجی اتحاد میں شمولیت کے لیے بات چیت جاری ہے۔

سوڈان 15 اپریل کو خانہ جنگی کا شکار ہو گیا جب عبدالفتاح البرہان کے ماتحت سوڈانی مسلح افواج اور حمیدتی کے ماتحت نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز میں حکومت کی منتقلی کے مذاکرات پر اختلاف ہو گیا۔ سعودی عرب اور امریکا مستقل جنگ بندی کے لیے ثالثی کرتے رہے۔

سوڈان
سوڈان

تنزانیہ اور استوائی گنی میں پائے جانے والے ماربرگ وائرس نے 2020 میں کووڈ-19 پھیلنے کی یادیں تازہ کر دیں۔ انتہائی خطرناک جرثومہ جو شدید بخار کا باعث بنتا ہے، اکثر خون بہنے اور اعضاء کی خرابی کے ساتھ آتا ہے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ان ممالک میں شامل تھے جنہوں نے مسافروں کو وارننگ جاری کیں۔

اقوامِ متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان 142.86 کروڑ لوگوں کے ساتھ چین کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن گیا۔ اقوامِ متحدہ کے عالمی آبادی ڈیش بورڈ کے مطابق چین کی آبادی 142.57 کروڑ تھی۔ اقوامِ متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق 340 ملین کی تخمینہ شدہ آبادی کے ساتھ امریکہ دوسرے نمبر پر ہے۔

26 اپریل کو جاپان کے آئی سپیس کا یو اے ای کے راشد روور کو لے جانے والے ہیکوتو-آر مشن 1 خلائی جہاز سے رابطہ منقطع ہو گیا جو چاند کی سطح سے صرف چند فٹ کے فاصلے پر تھا۔ یہ عرب خطے کا چاند پر پہلا مشن تھا۔ لینڈر کے گر کر تباہ ہو جانے کے فوراً بعد دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اعلان کیا کہ متحدہ عرب امارات چاند پر روور اتارنے کی دوسری کوشش شروع کرے گا۔

مئی

ہالی ووڈ اداکاروں اور مصنفین نے ہڑتال کی جو 118 دن تک جاری رہی جس نے 2023 میں تفریحی صنعت کو ہلا کر رکھ دیا تھا کیونکہ کارکنوں نے اسٹریمنگ ٹی وی کے دور میں زیادہ تنخواہ کا مطالبہ کیا تھا۔

 ٹیڈروس 24 مئی 2022 کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن، جنیوا، سوئٹزرلینڈ کے سربراہ کے طور پر دوبارہ منتخب ہوئے۔ (رائٹرز)
ٹیڈروس 24 مئی 2022 کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن، جنیوا، سوئٹزرلینڈ کے سربراہ کے طور پر دوبارہ منتخب ہوئے۔ (رائٹرز)

اقوامِ متحدہ کے عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے کووڈ-19 کے صحتِ عامہ کی ایمرجنسی کے طور پر ختم ہونے کا اعلان کیا جبکہ اس بات پر زور دیا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ بیماری اب عالمی خطرہ نہیں ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریئسس نے کہا اس وقت وبائی مرض "کمی کی طرف گامزن ہے" اور بیماری اور انفیکشن سے لڑنے کے لیے ریکارڈ وقت میں تیار کی جانے والی انتہائی مؤثر ویکسین کی وجہ سے قوتِ مدافعت بڑھ رہی ہے۔

چھ مئی کو شاہ چارلس سوئم کو برطانیہ کی تقریبِ تاجپوشی میں مسح کیا گیا اور تاج پہنایا گیا جو سات عشروں میں ہونے والی برطانیہ کی سب سے بڑی رسمی تقریب ہے جس میں 1,000 سال پرانی دھوم دھام کا ایک شاندار مظاہرہ تھا۔ دو گھنٹے کی تاریخی سروس کے دوران جو 1066 میں ولیم فاتح کے زمانے سے چلی آتی ہے، چارلس کی دوسری بیوی کیملا کو بھی ملکہ کا تاج پہنایا گیا۔

 شام کے صدر بشار الاسد 10 نومبر 2023 کو ریاض، سعودی عرب میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ رہے ہیں۔ (رائٹرز)
شام کے صدر بشار الاسد 10 نومبر 2023 کو ریاض، سعودی عرب میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ رہے ہیں۔ (رائٹرز)

عرب لیگ نے 12 سال سے جاری معطلی کو ختم کرتے ہوئے شام کی رکنیت بحال کرنے پر اتفاق کیا اور شام کے صدر بشار الاسد کو جو ایک طویل عرصے سے عرب لیگ میں شامل نہیں، کو واپس لانے کی جانب ایک اور قدم اٹھایا۔

12 مئی 2023 کو اسلام آباد ہائی کورٹ، اسلام آباد، پاکستان میں پیشی کے دوران سکیورٹی افسران پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو گھیرے میں لیے ہوئے ہیں۔ (رائٹرز)
12 مئی 2023 کو اسلام آباد ہائی کورٹ، اسلام آباد، پاکستان میں پیشی کے دوران سکیورٹی افسران پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو گھیرے میں لیے ہوئے ہیں۔ (رائٹرز)

پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو پاکستانی حکام نے بدعنوانی کے ایک کیس میں گرفتار کر لیا۔ اس گرفتاری نے ملک بھر میں مہلک انتشار پھیلا دیا۔ بعد ازاں انہیں غیر قانونی طور پر سرکاری تحائف فروخت کرنے کے الزام میں تین سال قید کی سزا سنائی گئی جس نے قائدِ حزبِ اختلاف کو آئندہ الیکشن لڑنے سے روک دیا۔

لبنان کے مرکزی بینک کے گورنر ریاض سلامے 11 نومبر 2019 کو لبنان کے بیروت میں مرکزی بینک میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران خطاب کر رہے ہیں۔ (فائل فوٹو: رائٹرز)
لبنان کے مرکزی بینک کے گورنر ریاض سلامے 11 نومبر 2019 کو لبنان کے بیروت میں مرکزی بینک میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران خطاب کر رہے ہیں۔ (فائل فوٹو: رائٹرز)

لبنان کو اس کے مرکزی بینک کے سابق گورنر ریاض سلامہ کے لیے انٹرپول کا ریڈ نوٹس موصول ہوا۔ یہ الرٹ عموماً بین الاقوامی مفرور افراد کے لیے مخصوص ہے۔ یہ ان تحقیقات کا حصہ ہے کہ آیا گورنر نے عوامی فنڈز میں کروڑوں ڈالر کا غبن کیا ہے۔ اس وقت انہیں جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک سے متعدد دیگر مقدمات کا سامنا ہے۔

سعودی عرب کے خلاباز ریانہ برناوی (بائیں) اور علی القرنی (دائیں) مملکت کے بیرونی خلا میں جانے کے تاریخی مشن پر روانہ رہے ہیں۔ (ٹویٹر)
سعودی عرب کے خلاباز ریانہ برناوی (بائیں) اور علی القرنی (دائیں) مملکت کے بیرونی خلا میں جانے کے تاریخی مشن پر روانہ رہے ہیں۔ (ٹویٹر)

سعودی خلابازوں علی القرنی اور ریانہ برناوی - جو مدار میں بھیجی جانے والی پہلی عرب خاتون ہیں ، نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے لیے ایک کامیاب مشن مکمل کیا۔ مداری لیبارٹری میں اپنے وقت کے دوران ایکس-2 خلابازوں نے 20 سٹیم (سائنس، ٹکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس، اور ریاضی) آؤٹ ریچ کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا اور کمزور کششِ ثقل میں 20 سے زیادہ تحقیقی مطالعات کے ساتھ ساتھ میڈیا کے آٹھ واقعات بھی انجام دیئے۔

24 مئی کو’کوئن آف راک اینڈ رول‘ کے نام سے مشہور راک گلوکار ٹینا ٹرنر طویل المیعاد بیماریوں سے لڑتے ہوئے 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

 17 اکتوبر 2017 کی اس فائل فوٹو میں موسیقار ٹینا ٹرنر لندن میں میوزیکل "ٹینا" کے آغاز کی تشہیر کے لیے ایک فوٹو کال کے دوران پوز دے رہی ہیں۔ (اے پی)
17 اکتوبر 2017 کی اس فائل فوٹو میں موسیقار ٹینا ٹرنر لندن میں میوزیکل "ٹینا" کے آغاز کی تشہیر کے لیے ایک فوٹو کال کے دوران پوز دے رہی ہیں۔ (اے پی)

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ملک کے صدارتی انتخابات میں حزبِ اختلاف کے رہنما کمال کلیک دار اوغلو کو شکست دے کر اپنی حکومت کو تیسرے عشرے تک بڑھا دیا۔

 استنبول، ترکی میں 28 مئی 2023 کو صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے ابتدائی ایگزٹ پول کے نتائج کے بعد ترک صدر طیب اردگان اپنے حامیوں سے خطاب کر رہے ہیں۔ (رائٹرز)
استنبول، ترکی میں 28 مئی 2023 کو صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے ابتدائی ایگزٹ پول کے نتائج کے بعد ترک صدر طیب اردگان اپنے حامیوں سے خطاب کر رہے ہیں۔ (رائٹرز)

جون

اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللہ اگست 2022 میں منگنی کی تقریب کے بعد یکم جون کو ایک شاہی شادی کی تقریب میں سعودی ماہرِ تعمیرات رجوا السیف سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ اعلیٰ سطحی حکام اور بین الاقوامی شاہی خاندان کے افراد اس موقع پر اردن میں موجود تھے۔

اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللہ اگست 2022 میں منگنی کی تقریب کے بعد یکم جون کو ایک شاہی شادی کی تقریب میں سعودی ماہرِ تعمیرات رجوا السیف سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے
اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللہ اگست 2022 میں منگنی کی تقریب کے بعد یکم جون کو ایک شاہی شادی کی تقریب میں سعودی ماہرِ تعمیرات رجوا السیف سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے

گولف کی دنیا میں پی جی اے ٹور اور سعودی پی آئی ایف کے حمایت یافتہ ایل آئی وی کے سرکردہ حریف ٹورز نے اپنے درمیان کئی مہینوں کے قانونی تنازعات کے بعد حیرت انگیز انضمام کا اعلان کر دیا۔ تجویز پر معاہدے تک پہنچنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے۔

بروکس کوپکا 28 مئی 2023 کو ٹرمپ نیشنل میں ایل آئی وی گالف واشنگٹن ڈی سی گالف ٹورنامنٹ کے فائنل راؤنڈ کے دوران اپنا پٹ دیکھ رہے ہیں۔ (رائٹرز)
بروکس کوپکا 28 مئی 2023 کو ٹرمپ نیشنل میں ایل آئی وی گالف واشنگٹن ڈی سی گالف ٹورنامنٹ کے فائنل راؤنڈ کے دوران اپنا پٹ دیکھ رہے ہیں۔ (رائٹرز)

برطانیہ کے شہزادہ ہیری 130 سال میں عدالت میں قانونی چارہ جوئی میں گواہی دینے والے پہلے شاہی فرد بن گئے جنہوں نے ایک اخبار پر غیر قانونی رویئے کا الزام لگایا۔ وہ لندن ہائی کورٹ میں مرر گروپ نیوزپیپرز (ایم جی این) کے خلاف کیس میں پیش ہوئے جو اب ریچ پی ایل سی کی ملکیت ہے۔ اس کیس میں وہ اور 100 دیگر مشہور شخصیات شامل ہیں۔

 برطانیہ کے شہزادہ ہیری 30 مارچ 2023 کو لندن، برطانیہ میں ہائی کورٹ کے باہر موجود ہیں۔ (رائٹرز)
برطانیہ کے شہزادہ ہیری 30 مارچ 2023 کو لندن، برطانیہ میں ہائی کورٹ کے باہر موجود ہیں۔ (رائٹرز)

صدر گسٹاو پیٹرو نے اعلان کیا کہ کولمبیا کے ایمیزون کے جنگلات میں ایک چھوٹے طیارے کے حادثے کے بعد ایک ماہ سے زیادہ وقت گذارنے والے چار لاپتہ مقامی بچے زندہ پائے گئے۔ پیٹرو نے اس وقت ٹویٹ کیا: "پورے ملک کے لئے خوشخبری! کولمبیا کے جنگل میں 40 دن پہلے گم ہونے والے چاروں بچے زندہ مل گئے۔"

کولمبیا کی مسلح افواج کے پریس آفس کی طرف سے جاری کردہ 9 جون 2023 کی اس تصویر میں سولانو جنگل، کاکیٹا ریاست، کولمبیا میں فوجی اور مقامی افراد ان چار بچوں کے ساتھ موجود ہیں جو طیارے کے ایک مہلک حادثے میں زندہ بچ جانے کے بعد لاپتہ ہو گئے تھے۔ (اے پی)

ٹائٹینک کے ملبے کے مقام پر گمشدہ آبدوز کی تلاش نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔ کئی دنوں تک امریکی کوسٹ گارڈ نے یہ آبدوز تلاش کی جو مشہور جہاز کے ملبے کی سیر و سیاحت کے دوران لاپتا ہو گئی تھی۔ ٹائیٹن دی کرافٹ فیس ادا کرنے والے تین مسافروں کو لے جا رہا تھا: برطانوی ارب پتی ہمیش ہارڈنگ، پاکستانی تاجر شہزادہ داؤد اور ان کا بیٹا سلیمان۔ امریکی حکام نے کہا کہ اُس وقت شمالی بحرِ اوقیانوس میں ملنے والے ایک ملبے کے ڈھیر کو دیکھ کر وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ ٹائٹن آبدوز ایک "تباہ کن دھماکے" (اندر کی طرف ایک پرتشدد انہدام) کا شکار ہوئی جس سے 18 جون کو جہاز میں موجود پانچوں مسافر فوری طور پر ہلاک ہو گئے۔ 'ٹائٹینک سب میرین' 2023 میں گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کردہ مواد میں سے ایک تھی۔

 نیو فاؤنڈ لینڈ کے ساحل پر ڈوبے ہوئے ایس ایس ٹائٹینک کے ملبے کو تلاش کرنے کے لیے اوشیئن گیٹ ایکسپی ڈیشنز کے زیرِ انتظام چلائی گئی ٹائٹن آبدوز ایک غیرتاریخ شدہ تصویر میں غوطہ لگا رہی ہے۔ (رائٹرز)
نیو فاؤنڈ لینڈ کے ساحل پر ڈوبے ہوئے ایس ایس ٹائٹینک کے ملبے کو تلاش کرنے کے لیے اوشیئن گیٹ ایکسپی ڈیشنز کے زیرِ انتظام چلائی گئی ٹائٹن آبدوز ایک غیرتاریخ شدہ تصویر میں غوطہ لگا رہی ہے۔ (رائٹرز)

ایران کے لیے امریکی خصوصی ایلچی راب میلے سے ان کی سکیورٹی کلیئرنس واپس لے لی گئی اور وہ جون کے آخر میں امریکی محکمۂ خارجہ سے غیر معینہ مدت کی چھٹی پر چلے گئے۔ ان کی معطلی کی کوئی سرکاری وجہ نہیں بتائی گئی۔ کچھ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میلے خفیہ معلومات کو غلط طریقے سے ہینڈل کرنے کے حوالے سے زیرِ تفتیش تھے۔

 بائیڈن انتظامیہ کے خصوصی ایلچی برائے ایران رابرٹ میلے واشنگٹن ڈی سی میں 25 مئی 2022 کو کیپیٹل ہل پر سینیٹ کے خارجہ تعلقات کی سماعت کے دوران جے سی پی او اے (جوائنٹ کمپری ہینسو پلان آف ایکشن) کے بارے میں گواہی دے رہے ہیں۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)

جولائی

جولائی 2023 اب تک کا گرم ترین مہینہ بن گیا۔ اس کے نتیجے میں اقوامِ متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹیرس نے موسمیاتی تبدیلی پر فوری شدید کارروائی کی التجا کرتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ توڑ مہینوں نے ظاہر کیا کہ زمین گرمی کے مرحلے سے "عالمی سطح پر ابلتے ہوئے دور" میں داخل ہو چکی ہے۔

بڑا بزنس کرنے والی فلمیں 'باربی' جس کی ہدایت کاری گریٹا گیروِگ نے کی ہے اور جس میں مارگٹ روبی شامل ہیں اور کرسٹوفر نولان کی ہدایت کاری اور سیلیئن مرفی کی اداکاری میں بننے والی 'اوپن ہائیمر' کی 21 جولائی کو ایک ہی دن نمائش ہوئی اور یہ 2023 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلمیں بن گئیں۔ ان کے متضاد موضوعات اور کلٹ کی طرح کی پیروی بحث کا ایک گرما گرم موضوع بن گئی۔ اس کے بعد کے ہفتوں میں اس رجحان نے 'باربن ہائیمر' کا غیر سرکاری خطاب حاصل کیا۔

 لاس اینجلس میں جمعہ 28 جولائی 2023 کو لاس فیلز تھیٹر میں ایک سرپرست ایک مارکی کے نیچے فلم کا ٹکٹ خرید رہی ہے جس میں باربی اور اوپن ہائیمر فلمیں نمائش پذیر ہیں۔ (اے پی)
لاس اینجلس میں جمعہ 28 جولائی 2023 کو لاس فیلز تھیٹر میں ایک سرپرست ایک مارکی کے نیچے فلم کا ٹکٹ خرید رہی ہے جس میں باربی اور اوپن ہائیمر فلمیں نمائش پذیر ہیں۔ (اے پی)

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر کی چوٹی پر موجود مشہور نیلا پرندہ جولائی میں غائب ہوگیا جب ایک نئے نام ایکس سے کمپنی کو دوبارہ برانڈ کیا گیا۔ تجدید کاری نے ارب پتی مالک ایلون مسک کی طرف سے نافذ کردہ تازہ ترین تبدیلی کی نشاندہی کی جنہوں نے 2022 میں 44 بلین ڈالر کے بہت زیادہ مشہور ہونے والے معاہدے کے بعد یہ بڑا سوشل پلیٹ فارم سنبھالا لیکن کمپنی میں ایک نمایاں کردار کو برقرار رکھتے ہوئے وہ 2023 میں سی ای او کے عہدے سے سبکدوش ہو گئے۔

 اس تمثیلی تصویر میں 27 جولائی 2023 کو پیرس میں بطور ایکس (بائیں) دوبارہ برانڈ کیا گیا نیا ٹوئٹر لوگو اور پرانا ٹویٹر برڈ لوگو (دائیں) سمارٹ فون اسکرینوں میں جھلک رہا ہے۔
اس تمثیلی تصویر میں 27 جولائی 2023 کو پیرس میں بطور ایکس (بائیں) دوبارہ برانڈ کیا گیا نیا ٹوئٹر لوگو اور پرانا ٹویٹر برڈ لوگو (دائیں) سمارٹ فون اسکرینوں میں جھلک رہا ہے۔

26 جولائی 2023 کو مغربی افریقی ملک نائجر کی فوج نے صدر محمد بازوم کا تختہ الٹ دیا۔ جمہوری طور پر منتخب ہونے والے بازوم، ان کی اہلیہ اور ان کے 20 سالہ بیٹے کو بغاوت کے بعد قید کر لیا گیا تھا۔

نائجر میں بغاوت کرنے والی فوجی کونسل کے ارکان 6 اگست 2023 کو نیامی، نائجر کے ایک اسٹیڈیم میں ایک ریلی میں شریک ہیں۔ (رائٹرز)
نائجر میں بغاوت کرنے والی فوجی کونسل کے ارکان 6 اگست 2023 کو نیامی، نائجر کے ایک اسٹیڈیم میں ایک ریلی میں شریک ہیں۔ (رائٹرز)

مختلف رپورٹوں کے مطابق جولائی میں کینیڈا میں جنگل کی آگ سے اٹھنے والا دھواں تاریخی عروج پر پہنچ گیا جس سے 100 ملین سے زیادہ لوگ متأثر ہوئے۔ ہمسایہ ملک امریکہ نے کینیڈا سے آنے والے آگ کے دھوئیں کا نمایاں اثر محسوس کیا جبکہ یورپ میں آسمان کہرے سے بھورا ہو گیا۔ اٹلی، اسپین اور یونان میں جنگل کی آگ نے بہت سے چھوٹی علاقوں اور جزائر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں انخلاء اور صحت اور حفاظت کے متعدد انتباہات دیکھے گئے۔ اگست کے اوائل میں بے قابو آگ یورپ کے دیگر حصوں تک پھیل گئی۔

 جولائی 2023 کو برٹش کولمبیا وائلڈ فائر سروس کی طرف سے جاری کردہ یہ ہینڈ آؤٹ تصویر آگ بجھانے والے ایک ہوائی جہاز کی ہے جو برٹش کولمبیا، کینیڈا کے بیکر کریک میں ٹاؤن سینڈ کریک میں لگی آگ سے نبرد آزما ہے۔ (اے ایف پی)

چینی نژاد امریکی گلوکارہ اور نغمہ نگار کوکو لی پانچ جولائی کو 48 سال کی عمر میں خودکشی کر کے چل بسیں۔ آئرش گلوکار، نغمہ نگار سینیڈ او کونر ابتدائی طور پر جواب نہیں دے رہے تھے اور بعد میں 26 جولائی کو 56 سال کی عمر میں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ امریکی اداکار اینگس کلاؤڈ جو ٹی وی سیریز یوفوریا سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے، 31 جولائی کو 25 سال کی عمر میں حادثاتی طور پر منشیات کی زیادتی کے بعد انتقال کر گئے۔

اگست

یوکرینی سکیورٹی سروس (ایس بی یو) نے ایک مبینہ روسی مخبر کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے جس کا تعلق اگست کے اوائل میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے قتل کی سازش سے تھا۔

3 اکتوبر 2023 کو یوکرینی صدارتی پریس سروس کی طرف سے لی گئی اور جاری کی گئی اس ہینڈ آؤٹ تصویر میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی (دائیں) یوکرین کی مسلح افواج کی علاقائی دفاعی افواج کے 68 ویں علیحدہ یگر بریگیڈ اور 25 ویں علیحدہ سیچسلاو ایئر بورن بریگیڈ کے مقام کا دورہ کر رہے ہیں جو کھرکیو کے خطے کے کپیانسک-لیمان کے علاقے میں جنگی مشن انجام دے رہی ہے۔ (اے ایف پی)

تیزی سے لگنے والی جنگل کی آگ موآئی کے کچھ حصوں میں پھیل گئی جس سے تقریباً 100 افراد ہلاک ہو گئے۔ آٹھ اگست کو لگنے والی آگ سے لاہینہ کی تاریخی شاہی نشست شعلوں کی زد میں آ گئی جو بظاہر ایک گرے ہوئے پاور لائن سے بھڑک اٹھی تھی جب تیز ہواؤں نے جزیرہ نما کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔ آگ نے اتنی شدید حرارت پیدا کی کہ اس نے دھات کو پگھلا دیا اور جہاں کبھی مکانات کھڑے تھے، وہاں راکھ کے ڈھیر رہ گئے۔ اسے ایک صدی سے زائد عرصے میں امریکہ میں جنگل کی مہلک ترین آگ کے طور پر ریکارڈ کیا گیا۔

اقوامِ متحدہ نے برسوں تک فنڈز جمع کرنے اور بحیرۂ احمر میں ماحولیاتی تباہی سے بچنے کے لیے مہم چلانے کے بعد یمن میں زوال پذیر ایف ایس او سیفر سے تیل اتارنے کے لیے فنڈنگ حاصل کی۔ بحالی کے لیے فنڈ دینے والوں میں سعودی عرب، امریکہ اور برطانیہ شامل تھے۔

ایک متبادل آئل ٹینکر دی نوٹیکا کا ایک منظر جو یمن کے راس عیسیٰ کے ساحل کے قریب بوسیدہ سیفر کے سامنے کھڑا ہے۔ یہ سکرین گریب ایک حالیہ غیر تاریخ شدہ ہینڈ آؤٹ ویڈیو سے لیا گیا ہے۔ (رائٹرز)
ایک متبادل آئل ٹینکر دی نوٹیکا کا ایک منظر جو یمن کے راس عیسیٰ کے ساحل کے قریب بوسیدہ سیفر کے سامنے کھڑا ہے۔ یہ سکرین گریب ایک حالیہ غیر تاریخ شدہ ہینڈ آؤٹ ویڈیو سے لیا گیا ہے۔ (رائٹرز)

بھارت چاند پر بغیر پائلٹ گاڑی اتارنے والا چوتھا اور چاند کے جنوبی قطبی علاقے کے قریب ایسا کرنے والا اولین ملک بن گیا۔

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کی فراہم کردہ یہ تصویر وکرم لینڈر کی ہے جو 30 اگست 2023 کو پرگیان روور پر نیویگیشن کیمرے کے ذریعے لی گئی۔ (اے پی)
انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کی فراہم کردہ یہ تصویر وکرم لینڈر کی ہے جو 30 اگست 2023 کو پرگیان روور پر نیویگیشن کیمرے کے ذریعے لی گئی۔ (اے پی)

23 اگست کو ویگنر گروپ کے کرائے کے باس یوگینی پریگوژن ایک فضائی حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ پریگوژن، کرائے کے گروپ کے دو اعلیٰ لیفٹیننٹ اور چار محافظ ان 10 ہلاک شدگان میں شامل تھے جو امبریر لیگیسی 600 طیارے میں سوار تھے جو ماسکو کے شمال میں گر کر تباہ ہو گیا۔

ہنگامی ماہرین 24 اگست 2023 کو روس کے علاقے ٹور میں جائے حادثے پر ویگنر گروپ کے کرائے کے سربراہ یوگینی پریگوژن سے منسلک طیارے کے ملبے کے قریب ایک باڈی بیگ لے جا رہے ہیں۔ (رائٹرز)
ہنگامی ماہرین 24 اگست 2023 کو روس کے علاقے ٹور میں جائے حادثے پر ویگنر گروپ کے کرائے کے سربراہ یوگینی پریگوژن سے منسلک طیارے کے ملبے کے قریب ایک باڈی بیگ لے جا رہے ہیں۔ (رائٹرز)

سعودی عرب، ایران، ایتھوپیا، مصر، ارجنٹائن اور متحدہ عرب امارات کو 2024 سے شروع ہونے والے ترقی پذیر ممالک کے بلاک برکس میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی۔

برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا، چین کے صدر شی جن پنگ، جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا، بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اور روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف جوہانسبرگ، جنوبی افریقہ کے سینڈٹن کنونشن سنٹر میں 23 اگست 2023 کو برکس سربراہی اجلاس کے دوران برکس خاندان کی تصویر کھنچواتے ہوئے۔ (رائٹرز)

ڈونلڈ ٹرمپ نے جارجیا میں ریاست کے 2020 کے انتخابی نتائج کو الٹانے کی سازش کے الزام میں ہتھیار ڈال دیئے۔ ان کی گرفتاری سے ایک سابق امریکی صدر کا پہلا مگ شاٹ سامنے آیا۔ ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں ٹرمپ پر چھ جنوری کو 2020 کے انتخابات کے انتخابی سرٹیفیکیشن سے متعلق سرکاری کارروائی میں رخنہ اندازی کا الزام ہے۔ نیویارک کی فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر نے سابق پورن سٹار سٹورمی ڈینیئلز کو دی گئی رقم کی مبینہ ادائیگی کو چھپانے کے لیے کاروباری ریکارڈ میں غلط بیانی کی۔ فلوریڈا میں انہیں خفیہ معلومات میں رکاوٹ پیدا کرنے اور غلط استعمال کرنے کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔ سنگین ترین فردِ جرم جارجیا پر 41-کاؤنٹ تھی۔ تمام ٹرائلز 2024 کے لیے طے شدہ ہیں۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فلٹن کاؤنٹی شیرف کے دفتر سے جاری کردہ پولیس بکنگ مگ شاٹ جب ایک گرینڈ جیوری نے 24 اگست 2023 کو ان کے اور ان کے 18 اتحادیوں کے خلاف فرد جرم واپس لے لی۔ یہ فردِ جرم اٹلانٹا، جارجیا، امریکہ میں ریاست کے 2020 کے انتخابی نتائج کو الٹنے کی کوشش کے حوالے سے تھی۔ (رائٹرز)

30 اگست کو تیل کی دولت سے مالا مال لیکن بدعنوانی سے متأثرہ گیبون پر 14 سالہ حکمرانی کے بعد علی بونگو کو دوبارہ صدر نامزد کر دیا گیا جس کے چند منٹ بعد فوج نے اقتدار پر قبضہ کر کے ملک کی سرحدیں بند کر دینے کا اعلان کر دیا۔ اس سے بونگو خاندان کی 56 سالہ طویل حکمرانی کا خاتمہ ہوا۔

اس ویڈیو میں 30 اگست 2023 کو لیبرویل، گیبون میں فوجیوں نے جنرل برائس کلوتھیئر اولیگوئی نگوما کو ہاتھوں پر اٹھا رکھا ہے۔ (اے پی)
اس ویڈیو میں 30 اگست 2023 کو لیبرویل، گیبون میں فوجیوں نے جنرل برائس کلوتھیئر اولیگوئی نگوما کو ہاتھوں پر اٹھا رکھا ہے۔ (اے پی)

ستمبر

متحدہ عرب امارات کے خلاباز سلطان النیادی خلا میں چہل قدمی کرنے والے اولین عرب بننے کے بعد زمین پر واپس آ گئے اور بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر عرب دنیا کا طویل ترین مشن مکمل کیا۔ (اے پی)

اماراتی خلاباز سلطان النیادی نے ملک کے خلائی مشن کے لیے اپنے ماسکوٹ کے رنگین کھلونے سہیل کے ہمراہ خلا سے عید الفطر کی مبارکباد بھیجی ہے۔ (ٹویٹر)
اماراتی خلاباز سلطان النیادی نے ملک کے خلائی مشن کے لیے اپنے ماسکوٹ کے رنگین کھلونے سہیل کے ہمراہ خلا سے عید الفطر کی مبارکباد بھیجی ہے۔ (ٹویٹر)

8 ستمبر کو مراکش میں شدید زلزلہ آیا جس میں 2,900 سے زیادہ افراد ہلاک اور 5,500 زخمی ہو گئے۔ 6.8 شدت کا یہ زلزلہ ماراکیچ سے 72 کلومیٹر جنوب مغرب میں آیا اور مکانات منہدم کر دیئے۔

بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں سالانہ سربراہی اجلاس کی میزبانی کی۔ اس اجلاس پر یوکرین میں روس کی جنگ حاوی تھی البتہ اراکین نے متفقہ دستاویز تیار کرنے اور عالمی بینک جیسے اداروں کی اوور ہالنگ جیسے معاملات پر آگے بڑھنے کے لیے اس معاملے پر گہری تقسیم پر قابو پالیا۔ بین الاقوامی تقریب میں ایک اہم پیش رفت گلوبل ساؤتھ کی شمولیت اور افریقی ممالک کی نمائندگی تھی۔ سربراہی اجلاس میں سعودی ولی عہد نے ہندوستان، شرقِ اوسط اور یورپ کے درمیان اقتصادی راہداری کے لیے ایک مفاہمت نامے کا اعلان کیا جس سے تجارت میں اضافہ متوقع ہے۔

 ہندوستانی وزیرِ اعظم نریندر مودی 9 ستمبر 2023 کو نئی دہلی، ہندوستان میں جی 20 سربراہی اجلاس میں سیشن 2 میں شرکت کے لیے اسکرین پر نمودار ہوئے: جی 20 اجلاس میں ایک خاندان۔ (رائٹرز)
ہندوستانی وزیرِ اعظم نریندر مودی 9 ستمبر 2023 کو نئی دہلی، ہندوستان میں جی 20 سربراہی اجلاس میں سیشن 2 میں شرکت کے لیے اسکرین پر نمودار ہوئے: جی 20 اجلاس میں ایک خاندان۔ (رائٹرز)

لیبیا میں سیلاب سے درنا شہر میں ہزاروں افراد ہلاک اور 43 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے۔ 10 ستمبر کو اس علاقے میں شدید بارشوں کے بعد شہر سے اوپر کی طرف دو پرانے دریا کے ڈیموں میں سونامی کے برابر کا سیلاب آگیا۔ اس نے پورے محلوں کو تباہ کر دیا اور ہزاروں افراد بحیرۂ روم میں بہہ گئے۔

11 ستمبر کو مصر نے ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں سکولوں میں لڑکیوں کے چہرے ڈھانپنے والے نقاب پر پابندی عائد کر دی گئی۔ اسکول کی طالبات کو حجاب سے سر ڈھانپنے کی اجازت دی گئی لیکن اس بات کی تصدیق کرنے کی ضرورت تھی کہ انہیں پہننے پر مجبور نہیں کیا گیا۔ اس فیصلے کو والدین کی طرف سے کچھ مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جبکہ عمومی ردِعمل ملا جلا تھا۔

قاہرہ میں کورونا وائرس کی وبا کے درمیان 27 سالہ مصری خاتون سکیٹ بورڈر نور محمد 27 فروری 2021 کو مکمل نقاب پہنے ہوئے مصر میں تحریر اسکوائر کے قریب ٹاؤن ہاؤس گیلری میں ریڈ بل مائنڈ دی گیپ کے پہلے سکیٹ بورڈنگ ایونٹ کے دوران اپنے بورڈ کے ساتھ سیلفی لے رہی ہیں۔ (فائل فوٹو: رائٹرز)

15 ستمبر کو ابراہیم معاہدے کی تیسری سالگرہ منائی گئی جس سے متحدہ عرب امارات، بحرین اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر آئے۔ اس معاہدے کے لیے ثالثی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 میں کی تھی۔

تاہم غزہ میں تل ابیب کی فوجی کارروائی کے بعد عرب ریاستوں اور اسرائیل کے درمیان تعلقات متزلزل بنیادوں پر ہیں۔

باکو کی قیادت میں فوجی حملے کے بعد 20 ستمبر کو طویل عرصے سے جنگ زدہ علاقے کو آذربائیجان کے حوالے کر دیا گیا جس کے بعد ہزاروں آرمینی نسل کے باشندے نگورنو کاراباخ کے علاقے سے فرار ہو گئے۔ زمین کے ٹکڑے کے کنٹرول پر برسوں کی جنگ کے بعد یکم جنوری 2024 سے الگ ہونے والا خطے کا وجود ختم ہو جائے گا۔

 آرمینیائی نسل کے باشندوں سے آباد نگورنو کاراباخ میں 25 ستمبر 2023 کو مہاجرین کو لے جانے والی گاڑیاں آرمینیائی سرحد کی طرف جانے والی سڑک پر قطار میں کھڑی ہیں۔ (رائٹرز)
آرمینیائی نسل کے باشندوں سے آباد نگورنو کاراباخ میں 25 ستمبر 2023 کو مہاجرین کو لے جانے والی گاڑیاں آرمینیائی سرحد کی طرف جانے والی سڑک پر قطار میں کھڑی ہیں۔ (رائٹرز)

26 ستمبر کو عراق میں عیسائیوں کی شادی کی تقریب میں لگنے والی آگ نے 100 سے زائد افراد کی جان لے لی۔ قراقوش کی آگ اس وقت بھڑک اٹھی جب ہال کے اندر جلائی گئی آتش بازی سے ہال کی چھت کو آگ لگ گئی اور تیزی سے پھیل گئی۔ کچھ ہی دیر بعد بجلی کی بندش نے بے پناہ الجھن پیدا کر دی۔ دولہا اور دلہن دونوں آگ سے بچ گئے لیکن ان کے قریبی خاندان اور دوست لقمۂ اجل بن گئے۔

26 ستمبر کو عراق میں عیسائیوں کی شادی کی تقریب میں لگنے والی آگ نے 100 سے زائد افراد کی جان لے لی
26 ستمبر کو عراق میں عیسائیوں کی شادی کی تقریب میں لگنے والی آگ نے 100 سے زائد افراد کی جان لے لی

اکتوبر

حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا جس میں 1200 افراد مارے گئے جن میں زیادہ تر عام شہری تھے اور 240 کے قریب یرغمال بنائے گئے جن میں بوڑھے اور بچے شامل تھے۔ اس کے جواب میں اسرائیل نے حماس کے زیرِ اقتدار غزہ پر مسلسل بمباری اور زمینی کارروائی شروع کر دی۔ سات اکتوبر کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک غزہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2۱,000 سے تجاوز کر چکی ہے اور 50,897 زخمی ہیں – جن میں زیادہ تر عام شہری خواتین اور بچوں کی جانیں گئیں۔

افغانستان میں آنے والے زلزلوں میں 2,400 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے جن میں زلزلے کا شکار پہاڑی ملک افغانستان میں برسوں کے مہلک ترین جھٹکے محسوس کیے گئے۔ فروری میں ترکی اور شام میں آنے والے جھٹکوں سے تقریباً 50,000 افراد ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد یہ 2023 کے دنیا کے مہلک ترین زلزلوں میں شامل تھے۔

افغان باشندے 7 اکتوبر 2023 کو صوبہ ہرات کے ضلع زیندے جان کے گاؤں سربلند میں زلزلے کے بعد تباہ شدہ مکان کا ملبہ ہٹا رہے ہیں۔ (اے ایف پی)
افغان باشندے 7 اکتوبر 2023 کو صوبہ ہرات کے ضلع زیندے جان کے گاؤں سربلند میں زلزلے کے بعد تباہ شدہ مکان کا ملبہ ہٹا رہے ہیں۔ (اے ایف پی)

فرانس کے شمالی شہر اراس کے ایک اسکول میں چاقو کے حملے میں ایک استاد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ اس واقعے سے حکومت کو فرانس کو اعلیٰ ترین سکیورٹی الرٹ پر رکھنا پڑا۔ صدر ایمانوئل میکروں نے لائسی گیمبیٹا ہائی اسکول کے اس حملے کو "وحشیانہ اسلامی دہشت گردی" قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی جبکہ قوم نے ایک 20 سالہ شخص کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے استاد ڈومینک برنارڈ کے قتل پر غم کا اظہار کیا۔

 فرانس کی سائنسی پولیس 13 اکتوبر 2023 کو شمالی فرانس کے شہر اراس کے لائسی گیمبیٹا-کارنوٹ ہائی اسکول میں چاقو کے حملے میں ایک استاد کی ہلاکت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کے بعد علاقے میں کام کر رہی ہے۔ (رائٹرز)

امریکی-کینیڈین اداکار میتھیو پیری، جنہوں نے ہٹ ٹی وی شو 'فرینڈز' میں چاندلر بنگ کا کردار ادا کیا تھا، 28 اکتوبر کو کیٹامائن کے شدید اثرات سے 54 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ یہ ڈپریشن، اضطراب، پی ٹی ایس ڈی اور بہت سے مسائل کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی طاقتور بے ہوشی کی دوا تھی۔ وہ طویل عرصے سے شراب نوشی اور منشیات کے استعمال کی وجہ سے جدوجہد کرتے رہے جس کے لیے وہ متعدد بار ری ہیب سنٹر گئے۔

میتھیو پیری بطور چاندلر بنگ اور میٹ لی بلینک جوی ٹریبیانی کے طور پر ٹی وی شو فرینڈز میں۔ (ایکس)
میتھیو پیری بطور چاندلر بنگ اور میٹ لی بلینک جوی ٹریبیانی کے طور پر ٹی وی شو فرینڈز میں۔ (ایکس)

نومبر

شمالی کوریا نے اپنا پہلا جاسوسی سیٹلائٹ لانچ کیا جس کے بارے میں اس نے کہا ہے کہ یہ امریکی اور جنوبی کوریا کی فوجی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

21 نومبر 2023 کو رائٹرز کی حاصل کردہ اس ہینڈ آؤٹ تصویر میں شمالی کوریا کی حکومت کے دعوے کے مطابق ایک جاسوس سیٹلائٹ میلیگیانگ-1 لے جانے والا راکٹ شمالی گیانگ سینگ صوبہ، شمالی کوریا کے طور پر دی گئی جگہ پر لانچ کیا گیا ہے۔ (رائٹرز)

19 نومبر کو احمد آباد میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر چھٹی بار مردوں کا کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا۔

آسٹریلیا کے کھلاڑی 19 نومبر 2023 کو نریندر مودی اسٹیڈیم، احمد آباد، بھارت میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ٹرافی کے ساتھ جشن منا رہے ہیں۔ (رائٹرز)
آسٹریلیا کے کھلاڑی 19 نومبر 2023 کو نریندر مودی اسٹیڈیم، احمد آباد، بھارت میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ٹرافی کے ساتھ جشن منا رہے ہیں۔ (رائٹرز)

24 نومبر کو غزہ میں تقریباً ایک ماہ کی مسلسل لڑائی اور بمباری کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان سات روزہ جنگ بندی سے غزہ کے شہریوں کو امداد کے حصول میں مدد ملی، تل ابیب نے 200 سے زائد فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا اور حماس نے 100 سے زائد یرغمالی رہا کیے۔ کچھ غیر ملکی شہریوں کو فلسطینی علاقوں سے نکالا گیا۔ مختصر وقفے سے لڑائی کے مستقل خاتمے کی امید پیدا ہوئی لیکن سات روزہ جنگ بندی کے اختتام پر بم دھماکے اور حملے دوبارہ شروع ہو گئے۔

سعودی دارالحکومت ریاض نے اٹلی اور جنوبی کوریا کی حریف بولیوں کو شکست دیتے ہوئے 2030 ورلڈ ایکسپو کی میزبانی کا حق حاصل کر لیا۔ رائے دہی کے صرف ایک دور میں پیرس میں منتظمین کی جنرل اسمبلی بیورو انٹرنیشنل ڈیس ایکسپوزیشنز میں رکن ممالک کی دو تہائی اکثریت حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔ اس میں ریاض نے 119 ووٹ، جنوبی کوریا کے بوسان نے 29 اور اطالوی دارالحکومت روم نے 17 ووٹ حاصل کیے۔ مملکت یکم اکتوبر 2030 سے 31 مارچ 2031 تک ریاض میں ایکسپو کی میزبانی کرے گی جس کا موضوع ہے ’تبدیلی کا دور: ایک ساتھ مل کر ایک دور اندیش کل کے لیے‘۔

 ریاض شہر کے لیے سعودی عرب کے رائل کمیشن نے 2030 ورلڈ ایکسپو کی میزبانی جیت لی جس کے اعلان کے بعد بیورو انٹرنیشنل ڈیس ایکسپوزیشنز (بی آئی ای) کے سیکرٹری جنرل دیمتری کرکینٹیز اور سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان 28 نومبر 2023 کو پیرس کے مضافاتی علاقے میں ایک پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ (اے ایف پی)

امریکہ کی سابق خاتونِ اول روزلین کارٹر 19 نومبر کو 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ امریکی ارب پتی تاجر چارلی منگر جو برکشائر ہیتھ وے کے وائس چیئرمین تھے، 28 نومبر کو 99 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

مریکہ کی سابق خاتونِ اول روزلین کارٹر
مریکہ کی سابق خاتونِ اول روزلین کارٹر

سابق امریکی وزیرِ خارجہ ہنری کسنجر 29 نومبر کو 100 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ انسانی حقوق سمیت کئی پہلوؤں سے ایک متنازع شخصیت تھے جنہوں نے امریکہ اور چین کے تعلقات استوار کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، ویتنام میں جنگ کے خاتمے میں امریکہ کی طرف سے کردار ادا کیا اور سرد جنگ کے دوران روس اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کو مستحکم کرنے میں مدد کی۔

سابق امریکی وزیرِ خارجہ ہنری کسنجر ایوارڈ دینے کی تقریب میں شریک ہیں جہاں جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے 21 جنوری 2020 کو برلن میں امریکن اکیڈمی میں "ہنری اے کسنجر پرائز" وصول کیا۔ (اے ایف پی)
سابق امریکی وزیرِ خارجہ ہنری کسنجر ایوارڈ دینے کی تقریب میں شریک ہیں جہاں جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے 21 جنوری 2020 کو برلن میں امریکن اکیڈمی میں "ہنری اے کسنجر پرائز" وصول کیا۔ (اے ایف پی)

دسمبر

کوپ 28 کی نمائش دبئی میں ہوئی۔ دو ہفتوں کی سخت گفت و شنید کے بعد صدر سلطان الجابر نے اعلان کیا کہ 198 ممالک نے متفقہ طور پر ایک نئے عالمی اسٹاک ٹیک کی منظوری دی جو 1.5 ڈگری سیلسیس کے ہدف کو دسترس میں رکھنے کے لیے ایک "تاریخی" لمحہ ہے اور جسے اقوامِ متحدہ نے حیاتیاتی ایندھن کے خاتمے کا آغاز" قرار دیا ہے۔ اس معاہدے نے وہ کچھ حاصل کیا جو کئی عشروں کے موسمیاتی مذاکرات میں کبھی نہیں ہوا تھا – تیل کے استعمال کو ختم کرنا۔

'اوتھینٹک' کو میریم-ویبسٹر نے سال 2023 کا ورڈ آف دی ایئر نامزد کیا جو 2022 میں 'گیس لائٹنگ' کے بعد ہوا۔ سلینگ لفظ 'رز،' غزہ جنگ کے بعد اسرائیل میں 'کبٹز' کی آباد کاری، اور 'ڈیپ فیک' فہرست میں شامل ہونے والے دیگر الفاظ تھے۔ ڈکشنری ڈاٹ کام نے ہیلوسینیٹ کو سن 2023 کا لفظ منتخب کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں