نئے سال 2024 کے آغاز پر گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

دنیا کے مختلف ممالک میں نئے سال کے آغاز پر بھر پور جشن منایا گیا، مختلف ممالک میں لوگوں نے 2023 کو الوداع کہہ کر سال 2024 کا آغاز نیک تمناوں سے کیا۔

جس طرح دنیا بھر الگ الگ انداز سے نئے سال کا خیر مقدم کیا جاتا ہے اسی طرح انٹرنیٹ کا سب سے بڑا سرچ انجن گوگل بھی ہر اہم موقع پر ڈوڈل جاری کرتا ہے اور نئے سال کا آغاز گوگل نے منفرد ڈوڈل سے کیا ہے۔

گوگل نے سال 2024 کے موقع پر ڈوڈل جاری کیا ہے جس میں گوگل کو رنگ برنگی ربنز سے سجایا گیا ہے اور گوگل کے حروف O کو گلوب کی شکل دی گئی ہے، گلوب کے اوپر ہی 2024 لکھا ہوا ہے۔

گوگل نے سال 2023 کے موقع پر ڈوڈل جاری کیا تھا جس میں گوگل نے روشنیوں پھل پھلجھڑیاں اور پٹاخے دکھائے تھے۔

خیال رہے کہ گوگل ہر سال کے آغاز پر منفرد ڈوڈل جاری کر کے سالِ نو کی خوشی مناتا ہے۔

سرچ انجن گوگل کی جانب سے سال 2001 میں سالِ نو کا پہلا ڈوڈل جاری کیا گیا تھا۔

گوگل نے ڈوڈل جاری کرنے کا آغاز 2 دہائیاں قبل ہی شروع کیا تھا جب کہ گوگل کا آغاز 1998 میں ہوا تھا اور اسے دنیا کی سب سے بڑی سرچ انجن اور انٹرنیٹ کمپنی کا اعزاز حاصل ہے۔

یوٹیوب اور جی میل بھی گوگل کا ہی حصہ ہیں، علاوہ ازیں کئی دیگر انٹرنیٹ منصوبے بھی گوگل کا حصہ ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size