52 سال حکومت کرنے کے بعد ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ دوم کا اقتدار چھوڑنے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ دوم نے 52 سال حکومت کے بعد مسند اقتدار چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مارگریتھ نے نئے سال کی تقریب سے خطاب کے دوران اقتدار سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

ملکہ مارگریتھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ 14جنوری کو اقتدار اپنے بیٹے شہزادہ فیڈرک کو سونپ دوں گی۔اقتدار چھوڑنے کا یہ فیصلہ 2023 کے اوائل میں کمر کی ہونے والی سرجری کے بعد کر لیا تھا۔

ڈنمارک کی مستعفی ملکہ آنجہانی برطانوی ملکہ کے ہمراہ

خطاب کے دوران ملکہ مارگریتھ نے کئی سالوں سے ان کی حمایت کرنے کے لیے ڈنمارک کے عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ مارگریتھ نے 1972 میں اپنے والد کنگ فریڈک کی موت کے بعد تخت سنبھالا تھا۔ 83 سال کی ملکہ نے ڈنمارک پر 52 سال حکومت کی۔

رپورٹ کے مطابق ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ برطانوی ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد یورپ کی واحد ملکہ ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں