کمپیوٹر کلیدی تختہ میں تین دہائیوں بعد ایک نئے بٹن کا اضافہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کو آپریٹ کرنے والی کمپنی مائکرو سافٹ نے 30 سال بعد کی بورڈ میں تبدیلی کرتے ہوئے اس میں نیا بٹن شامل کرنے کا اعلان کردیا۔

دنیا بھر میں استعمال کیے جانے والے موجودہ کی بورڈ یا لیپ ٹاپ میں نصف کی بورڈ میں آخری تبدیلی 1990 کی دہائی میں کی گئی تھی اور اب 2024 میں اس میں دوبارہ تبدیلی کی جائے گی۔

مائکرو سافٹ نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اب کی بورڈ میں موجود ونڈوز کے بٹن کی جگہ نیا بٹن کوپائلٹ (Copilot) شامل کیا جائے گا۔

یہ نیا بٹن بیشتر کی بورڈز کے دائیں جانب کے alt بٹن کے برابر میں نظر آئے گا۔

یعنی کی بورڈ میں کوئی اضافی بٹن نہیں دیا جائے گا بلکہ پرانا بٹن نکال کر اس میں نیا بٹن دیا جائے گا اور ممکنہ طور پر 2024 کے وسط کے بعد بننے والے کی بورڈز نئے بٹن کے ساتھ بننا شروع ہوں گے۔

اسی طرح نئے لیپ ٹاپ بھی نئے بٹن کے ساتھ بنانا شروع کر دیے جائیں گے اور اس ضمن میں مائکرو سافٹ نے کی بورڈز سمیت دیگر آلات بنانے والی کمپنیوں سے اشتراک بھی کر لیا ہے۔

نئے بٹن کوپائلٹ (Copilot) کو کلک کرتے ہی صارفین آرٹیشیل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز تک رسائی حاصل کر سکیں گے، صارفین اسی بٹن کے تحت ونڈوز کے فیچرز تک بھی رسائی حاصل کر سکیں گے۔

نئے بٹن کے ساتھ ہی مائکرو سافٹ تمام کمپیوٹرز کو اے آئی ٹولز کے ساتھ منسلک کر دے گا اور صارفین بہت سارے کام کرنے کے دوران مصنوعی ذہانت کے فیچرز استعمال کر سکیں گے۔

خیال رہے کہ دنیا میں پہلی بار 1850 کے بعد کی بورڈ ٹائپ رائٹرز کی شکل میں تیار ہوئے تھے اور ان میں کئی دہائیوں تک تبدیلیاں ہوتی رہیں اور کی بورڈ کو مختلف نام دیے جاتے رہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں