’ضیوف خادم حرمین شریفین پروگرام‘ کے تحت 250 عمرہ زائرین کا استقبال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور اور دعوت و ارشاد کے زیراہتمام ’ضیوف خادم حرمین شریفین پروگرام کے تحت 250 عمرہ زائرین کا خصوصی استقبال کیا گیا۔

خیال رہے کہ ’ضیوف خادم حرمین شریفین‘ پروگرام سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعودی کی طرف سے منظور کیا گیا ہے۔

اس پروگرام کے تحت آنے والے اللہ کے مہمانوں کا حجاز میں خصوصی اسقبال کیا جاتاہے۔ انہیں پھول، تحائف، کھجوریں، کافی اور زم زم پیش کیا جاتا ہے۔

اس پروگرام کا پہلا گروپ جمعرات کو مدینہ منورہ پہنچا اور مہمانوں کی پہلی کھیپ میں مشرقی ایشیا کے 14 ممالک ملائیشیا، فلپائن، انڈونیشیا، تائیوان، میانمار، ویت نام، لاؤس، ہانگ کانگ ، جاپان، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، کمبوڈیا اور منگولیا کے زائرین پر مشتمل ہے۔

مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مہمانوں کی آمد پر پروگرام کے متعدد عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے مہمانوں کی آمد کے طریقہ کار کو بآسانی مکمل کیا اور پھر مہمان بسوں میں سوار ہوکر دارالحرمین میں مختص اپنی رہائش گاہ پہنچے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں