فالکنری کی دنیا میں داخل ہونے والی دو سعودی خواتین میں یہ شوق کیسے پیدا ہوا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب کی خلود الشہری کی شہرت ایک گھوڑ سوار کی تھی مگر اس نے ایک منفرد تجربے کے طور پر فالکنری کی دنیا میں قدم رکھ کر گھڑسواری اور شاہین پروری کو ایک ساتھ جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خلود کا شاہین پالنے کا یہ پہلا تجربہ ہے۔ وہ گھڑ سواری کے ساتھ اب شاہین پرندوں کی حفاظت، ان کی پرورش، دیکھ بھال، ان سے نمٹنے، انہیں کھلانے پلانے اور انہیں بلانے کی تربیت دے کر وہ گھڑ سواری کے سعودی ورثے کو فالکنری کے ساتھ یکجا کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں خلود الشہری نے کہا کہ جب اسے اور اس کی دوست رغد العنزی کو فالکنری میں دلچسپی رکھنے والے شخص کی جانب سے "تحفے" کے طور پر ایک فالکن موصول ہوا، تو وہ اس کی تربیت کی دنیا میں چلی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ آج وہ زائرین کو تربیت دینے کے لیے کئی تہواروں میں حصہ لے رہے ہیں کہ ان کے ساتھ کیسے نمٹا جائے۔

اس نے مزید کہا: "میری دوست رغد اور میں بہت سے کھیلوں سے محبت کرتی ہیں۔ ہم نے گھڑ سواری کے ساتھ آغاز کیا اور اس میں مختلف شوز پرفارم کیا۔ ہم نے اونٹوں کی دوڑ میں بھی حصہ لیا اور طائف میں خواتین کی دوڑ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

انہوں نے اپنی بات کا اختتام یہ کہتے ہوئے کیا کہ "ہمیں ان تہواروں کے لیے متعلقہ حکام کی طرف سے زبردست تعاون ملا، جس سے ہمیں اس ورثے میں شرکت اور سکھانے کا موقع ملا، جو سعودی عرب کی تاریخ اور تہذیب کا برملا اظہار کرتا ہے۔"

العلا فالکنز کپ

یہ قابل ذکر ہے کہ العلا شہر اپنے موسم سرما کے واقعات اور سرگرمیوں کے علاوہ کھیلوں اور ورثے کی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔ یہ سرگرمیاں اس کے دلکش ماحول کو اور بھی چار چاند لگا دیتی ہیں۔ ہر طرح کا ذوق رکھنے والے شائقین اس طرف متوجہ ہوتے ہیں۔

العلا فالکنز کپ چیمپئن شپ کے بعد سعودی عرب کے بہترین فالکنرز کے دو ہزار مالک سب سے خوبصورت مقامات اور مناظرپر مشتمل العلا میں جمع ہوتے ہیں۔ وہ پرندوں کی صلاحیت، رفتار اور خوبصورتی کا مظاہرہ کرنے کے لیے مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں اور آخر میں 60 ملین ریال کی رقم کے انعامات لے کر گھروں کو جاتے ہیں۔

العلا فالکن کپ چیمپیئن شپ بھی فائنل راؤنڈز پر مشتمل ہے، جس کے ایک حصے میں وہ فالکن شامل ہیں جنہوں نے کنگ عبدالعزیز فالکن فیسٹیول 2023 میں کوالیفائنگ راؤنڈز میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

العلا فالکنز کپ میں پہلے ٹریک کے انعامات کی مالیت 10 ملین چار لاکھ چالیس ہزار ریال ہے، جو ہر راؤنڈ میں پہلے دس مقامات کے فاتحین میں تقسیم کیے جاتے ہیں۔ دوسرے ٹریک کے انعامات کی مالیت 28 ملین اور آٹھ لاکھ ساٹھ ہزار ریال تک پہنچ جاتی ہے۔ ہر دور میں پہلے دس مقامات کے فاتحین کو دیا جاتا ہے۔ جبکہ تیسرے ٹریک کے انعامات کی قیمت 10.5 ملین ریال مقرر کی گئی تھی۔ چوتھے ٹریک کے انعامات 10 ملین دو لاکھ ہزار ریال کے انعامات مقرر ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں