ریاض میں خاتون کا ٹرک کے پیچھے لٹک کر سفر: ویڈیو وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک عجیب و غریب ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون کو ایک ٹرانسپورٹ گاڑی کے پچھلے دروازوں سے لٹکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ واقعہ الریاض کے مشہور محلے بطحاء میں پیش آیا۔

ویڈیو میں خاتون کو ٹرک کے دروازوں پر لٹکتے ہوئے دکھایا گیا۔ اس وقت گاڑی کو وسطی تجارتی علاقے کی ایک سڑک پر چلتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تھوڑی دور چل کر جب ٹرک ڈرائیور پیدل چلنے والوں کے لیے مختص ایک اوور ہیڈ برج پر پہنچا تو اس نے رفتار کم کی۔ اس دوران خاتون ٹرک سے اتر گئی اور پیدل اپنے راستے پر چل دی۔

یہ منظر کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر وائرل ہو رہا ہے۔

اس واقعے پر سوشل میڈیا پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ "یہ ایک انڈونیشیائی خاتون ہیں" جب کہ ایک اور نے کہا کہ "یہ کتنا خطرناک کام ہے۔ اگر اس کا ہاتھ پھسل جاتا تو اس کا کیا انجام ہوتا۔ یہ بہت بڑی بے وقوفی ہے۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں