71 کلو گرام وزنی مچھلی جس نے اپنے شکاریوں کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ترکیہ میں ایک غیر معمولی حجم کی مچھلی کے شکار نے اس کے شکاریوں کو دنیا میں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل شکار کی گئی مچھلی کی ویڈیو دیکھی جا سکتی ہے۔ اس مچھلی کو دو ترک مچھیروں نے مشترکہ طور پر شکار کیا۔ اس کا وزن 71 کلو گرام اور لمبائی دو میٹر ہے۔ سوشل میڈیا پر اس مچھلی کے ساتھ ساتھ اس کے شکاری بھی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 41 سالہ مرات پیلات اور اس کے ساتھی 33 سالہ تونے زلکے یونان کی سرحد پر واقع ریاست درنہ میں واقع جھیل میں اس وقت مچھلی پکڑنے میں کامیاب ہو گئے جب وہ جمعے کی دوپہر اپنے پسندیدہ مشغلے کی مشق کر رہے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ مچھلی کو دیکھ کر وہ خود بھی حیرت زدہ رہ گئے تھے مگر انہوں نے اسے شکار کر لیا۔

اکہتر کلو وزنی مچھلی کے شکاریوں نے گھر پر غیر معمولی حجم کی مچھلی کی نمائش کر رکھی ہے
اکہتر کلو وزنی مچھلی کے شکاریوں نے گھر پر غیر معمولی حجم کی مچھلی کی نمائش کر رکھی ہے

دونوں ترک شہریوں نے مچھلی کو اپنی رہائش گاہ پر پہنچایا، جہاں اسے علاقے کے مکینوں کے سامنے دکھایا گیا۔ بہت سے لوگوں نے مچھلی کو دیکھ کر اس کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

ترکیہ میں سوشل میڈیا صارفین نے خاص طور پر ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر بڑی مچھلی کی تصویر ان دو افراد کے ساتھ شیئر کی جنہوں نے اسے پکڑ لیا تھا۔

ان میں سے کچھ نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ "انہیں مچھلی کو رکھنا چاہیے کیونکہ اس نے انہیں بہت شہرت دی"۔ مچھلی کے ساتھ دونوں ماہی گیروں کی تصاویر بھی شوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

مچھلی شکار کرنے والے دو شوقیہ مچھیرے اپنے شکار کے ہمراہ
مچھلی شکار کرنے والے دو شوقیہ مچھیرے اپنے شکار کے ہمراہ

مرات پیلات نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ 20 سال سے دریائے میرک میں مچھلیاں پکڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ"ہم نے مچھلی کو دیکھا تو حیران رہ گئے، ہمیں اتنی بڑی مچھلی کی توقع نہیں تھی۔ جب ہم نے اسے اچانک دیکھا تو میرے دوست اور میں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی"۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم نے اسے باہر نکالا۔ وہ جال میں پھنس گئی تھی اور تیرنے کے قابل نہیں تھی۔ ہم فوراً اسے پورے جوش و خروش کے ساتھ کشتی تک لے گئے۔ پھر جب ہم پہنچے تو ہمیں معلوم ہوا کہ اس کا وزن 71 کلو گرام ہے"۔

ترک ماہی گیر نے کہا کہ اس نے اپنی مچھلی 150 ترک لیرا فی کلو گرام یا تقریباً پانچ امریکی ڈالر فی کلو میں فروخت کی۔ اس طرح پوری مچھلی کی قیمت 355 ڈالر ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں