خواتین کی صحت کی تمام مراحل میں نگرانی کرنے والی ’اسمارٹ رِنگ‘ کے بارے میں جانیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
4 منٹس read

Evie Ring CES 2024 میں اعلان کردہ سب سے نمایاں پہننے کے قابل آلات میں سے ایک ہے۔ یہ ایک سمارٹ انگوٹھی ہے جو خواتین کے لیے بنائی گئی ہے۔ اسے Movana Health نے صحت کے ڈیٹا، خاص طور پر ماہواری اور نیند سے متعلق ڈیٹا کو ٹریک کرنے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا ہے۔

اس انگوٹھی نے CES 2024 انوویشن ایوارڈ جیتا ہے اور یہ ان خواتین کے لیے موزوں ہے جو سمارٹ گھڑی کا استعمال کیے بغیر صحت کے اشارے کی نگرانی اور چھوٹی ڈیوائس پہننے کو ترجیح دیتی ہیں۔

اس سمارٹ رنگ کو سب سے پہلے CES 2023 میں لانچ کیا گیا تھا، لیکن یہ اس سال جنوری تک خریداری کے لیے دستیاب نہیں تھی۔ گذشتہ سال سمارٹ رنگ کا اعلان کرنے کے بعد مووانو ہیلتھ کے ’سی ای او‘ جان ماسٹروٹارو نے اشارہ دیا کہ اسے صحت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ خواتین اپنی زندگی کے ہر مرحلے پراس کی مدد سے صحت کی جانچ کرسکتی ہیں۔

انگوٹھی کو اس سال CES 2024 میں دوبارہ نمائش کے لیے پیش کیا گیا اور Movano Health کے CEO نے خواتین کے صحت کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے میں انگوٹھی کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر کمپنی کی توجہ پر زور دیا۔

ایوی رنگ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ماہواری، موڈ، توانائی کی سطح، نیند اور سرگرمی کے درمیان تعلق کا پتہ لگانے کے بعد ڈیٹا کا تجزیہ کرتا ہے جسے خواتین ایوی ایپ میں لاگ ان کرتی ہیں اور جسے انگوٹھی ٹریک کرتی ہے۔

سمارٹ رنگ
سمارٹ رنگ

یہ انگوٹھی جن حالات کا پتہ لگاتی ہے ان کی ایک مثال ماہواری کے ایک خاص مرحلے میں نیند کی کمی ہے۔ عورت ایوی ایپلی کیشن میں ایک الرٹ دیکھے گی جس میں کہا گیا ہے ماہواری کے اس مرحلے میں آپ کی نیند کم ہو سکتی ہے۔ ہارمون پروجیسٹرون میں کمی وغیرہ کی نشاندہی ہوسکتی ہے۔

اس کے علاوہ یہ انگوٹھی مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی پر انحصار کرتی ہے تاکہ بڑھتی ہوئی جسمانی سرگرمی سے موڈ میں بہتری کا پتہ لگایا جا سکے، مثال کے طور پر اگر ایک عورت کا موڈ اوسط سے 1000 زیادہ قدم چلنے کے بعد بہتر ہو جاتا ہے۔ آپ کو ایک انتباہ نظر آئے گا جس میں لکھا ہےکہ ہم نے دیکھا ہے کہ جب آپ اپنے روزانہ کے اوسط سے 1,000 زیادہ قدم اٹھاتے ہیں تو آپ کا موڈ بہتر ہوتا ہے۔

دوسری طرف خواتین سائیکل کے دوران اپنے ماہواری کے اوقات اور موڈ کو ریکارڈ کر سکتی ہیں۔ پھر ایپ اگلی ماہواری اور بیضہ دانی کے وقت کا اندازہ لگا سکتی ہے۔ اگلے چند مہینوں میں کمپنی ماہواری، موڈ اور دیگر صحت کے اشارے سے متعلق مزید ڈیٹا کو ظاہر کرنے کے لیے انگوٹھی کی مصنوعی ذہانت کی خصوصیات کو بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ماہواری کو ٹریک کرنے کے علاوہ اس انگوٹی میں دستیاب سینسرز دن کے دوران کچھ دیگراہم اشاریوں کی پیمائش کرتے ہیں۔

Evie Ring نیند کے دوران انہی اشاریوں کی پیمائش کرتا ہے۔ نیند کے اوقات کو ٹریک کرنے کے علاوہ جاگنے، گہری نیند اور ہلکی نیند کے اوقات کو بھی پہچانتی ہے۔

سمارٹ واچز کی طرح ایوی رنگ آپ کے یومیہ قدموں اور فاصلے پر چلنے، ورزش کرنے میں گزارے گئے وقت اور کیلوریز کو جلانے کا پتہ لگاتی ہے، اور یہ تمام ڈیٹا ایوی ایپ میں فراہم کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں