رمضان المبارک کے آنے سے پہلے رمضان کی تیاری کے لیے عملی تدابیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

رمضان المبارک 2024 میں صرف ایک ماہ اور دس دن باقی ہیں۔ امکانی طور پر رمضان المبارک کا آغاز 11 مارچ سے ہوگا۔ جبکہ مختلف ملکوں میں روزے کا دورانیہ 12 گھنٹوں سے 17 گھنٹوں پر محیط رہے گا۔

رمضان المبارک سے قبل تیاری کے لیے ان چند چیزوں کا اہتمام کر لیا جائے تو رمضان کی تیاری زیادہ اچھی ہوسکے گی اور رمضان کو زیادہ بہتر انداز سے گزارا جا سکے گا۔

رمضان سے پہلے نفلی روزوں کا اہتمام

نفلی روزے رکھنے کا اہتمام کریں۔ تاکہ رمضان سے پہلے آپ کا جسم روزوں کا عادی ہوجائے تاکہ جسم آہستہ آہستہ کھانے میں لمبے دورانیے کے وقفے اور بھوک پیاس کو برداشت کرنے کے قابل ہوسکے۔ بجائے اس کے کہ آپ اچانک یکم رمضان کو پہلے روزے کو 'فاسٹنگ' میں چلے جائیں۔ اس سے بہتر ہے کہ نفلی روزے کا ثواب بھی کمائیں اور اپنے جسم کو اس کے لیے تیار بھی کریں۔

یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اپنے کھانے پینے کے اوقات میں بھی آہستہ آہستہ تبدیلی لائیں۔ تاکہ رمضان تک آپ کا جسم نئے نظام الاوقات کا عادی ہوچکا ہو۔

ناشتہ صبح سویرے

رمضان المبارک سے پہلے اب چونکہ چند ہفتے رہ گئے ہیں تو بہتر ہوگا کہ ہم اپنے ناشتے کے وقت کو جتنا جلدی ممکن ہوکسے ممکن بنا لیں۔ کیونکہ رمخان میں سحری کا وقت طلوع سحر سے بھی پہلے کا ہوتا ہے۔ اس طرح ہم اگر اپنے ناشتے کا وقت صبح کے جلدی والے اوقات میں کر لیں گے تو ہمیں رمضان تک پہنچتے پہنچتے سحری کرنا آسان ہوجائے گا اور یہ مسئلہ نہیں رہے گا کہ سحری کے وقت کھانے پینے کو دل ہی نہیں کر رہا تھا۔

کھانے کے اوقات کے علاوہ کھانے پینے سے پرہیز

رمضان المبارک سے قبل اپنے کھانے کے اوقات کے علاوہ راہ چلتے کھانا کھانے کے تصور سے اگلے چند ہفتوں کے دوران گریز کی عادت اپنانی چاہیے۔ اسی طرح رات کے کھانے کو بھی آہستہ آہستہ بعد از مغرب کے قریب تر لانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

سگریٹ نوشی اور چائے نوشی میں کمی کا اہتمام

اگر آپ خدانخواستہ خوفناک قسم کے چائے نوش اور کافی کے شوقین ہیں تو ان میں کمی کا بھی ابھی سے اہتمام شروع کردیں اور خدانخواستہ آپ سگریٹ نوشی کی لت میں مبنتلا ہیں تو سگریٹ کی یومیہ تعداد میں رمضان سے پہلے رمضان کی تیاری کے سلسلے میں بھی تیاری ضروری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں