ایم بی سی گروپ کے رمضان شوز، ریاض ایونٹ میں پروگراموں کی نمائش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

'ایم بی سی' کے شعبہ میڈیا سلیوشنز نے ریاض میں ایک خصوصی پروگرام کی میزبانی کی۔ جس میں گروپ نے رمضان المبارک کے حوالے سے سپانسرشپس کے مواقع کا بھی اہتمام کیا۔ پروگرام میں اداکاروں اور اداکاراؤں نے شرکت کی۔ نیز 'ایم بی سی' گروپ کی اہم شخصیات بھی پروگرام کا حصہ رہیں۔

تقریب کے دوران 'ایم بی سی' گروپ نے رمضان پریمیئر کانٹینٹ کے حوالے سے مختلف برانڈز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کو دعوت دی۔

'ایم بی سی' گروپ نے پچھلے سال رمضان المبارک میں 66 فیصد گھریلو اور 77 فیصد تک انفرادی رسائی حاصل کی تھی۔ سال 2023 میں 137 ملین ڈراموں کے ذریعے نٹی وی چینل ' شاہد' نے 22 ملین صارفین بنائے۔ علاوہ ازیں مملکت میں ریڈیو کے ذریعے 7 اعشاریہ 5 ملین سامعین کو راغب کیا گیا۔ جبکہ سوشل میڈیا ویب سائٹس پر صارفین کی تعداد 138 اعشاریہ 4 بلین ریکارڈ کی گئی۔

'ایم ایم ایس' کے سی ای او احمد الصحاف نے تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 'ایم بی سی' کا عربی میں نشر ہونے والا مواد 'مینا' اور سعودی عرب سے لاکھوں صارفین تک پہنچنے کے قابل بناتا ہے کہ اس کے ذریعے سے صارفین تک بامعنی رابطہ قائم کیا جاتا ہے۔

احمد الصحاف نے مزید کہا کہ سامعین کے ساتھ بہترین رابطہ قائم کرنے کے لیے برانڈز کے مواد کو بہترین طریقے سے استعمال کرنے کے لیے متنوع بناتے ہیں۔ نیز خصوصی سیریز کے لیے نئے مواقع کھلتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں