مسجد حرام میں زائرین کی رہ نمائی کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال

گیارہ زبانوں میں زائرین کو معلومات فراہم کرنے والے’گائیڈ روبوٹ‘ کا مقصد زائرین کو مناسک حج وعمرہ کے حوالے سے دینی معلومات کی سہولت فراہم کرنا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

حرمین شریفین کے انتظامی امور کے نگران ادارے کی طرف سے مسجد حرام میں زائرین کی رہ نمائی اور مذہبی استفسارات کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال شروع کیا ہے۔

مسجد حرام اور مسجد نبوی کے شعبہ مذہبی امور کی طرف سے حرم مکی میں کئی مقامات پر روبوٹ نصب کیے ہیں جو زائرین کے مذہبی امور سے متعلق استفسارات پر ان کی رہ نمائی کررہے ہیں۔

’رہ نما روبوٹ‘ مسجد حرام میں نمازیوں اور زائرین کو عمرہ کے مناسک اور عبادات کے حوالے سے قرآن وسنت کی روشنی میں استفسارات پر روہ نمائی فراہم کرتے ہیں۔

گائیڈ روبوٹ 11 زبانوں عربی، انگریزی، فرانسیسی، روسی، فارسی، ترک، ملاوی، اردو، چینی، بنگالی اور ہوساوی میں زائرین کی رہ نمائی کرتے ہیں۔ روبوٹ میں 21 انچ کی ٹچ اسکرین بھی شامل ہے جس پر زائرین اپنی زبان کا انتخاب کرکے مناسک حج وعمرہ کےبارے میں درست معلومات کے حصول میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

روبوٹ ایک سمارٹ اسٹاپ سسٹم سے لیس جس کے چار پہیے ہیں۔انہیں کسی بھی دوسری جگہ آسانی سے منتقل کیا جات سکتا ہے۔ اس میں اعلیٰ درجے کا امیج ٹرانسمیشن ریزولوشن اورگائیڈسسٹم ہے۔ اس کے علاوہ ان روبوٹس کو مسجد حرام کے تمام مقامات کے کیمروں کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں