سعودی عرب: رخصت ہوتی سردیوں کا پروگرام سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب میں سردیوں کے اختتام کی مناسبت سے سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے خصوصی پروگرام ترتیب دا گیا جس نے شاندار کامیابی حاصل کرلی۔ سعودی ٹورازم اتھارٹی کے تحت پروگرام ’’ روح قبل لا یروح ‘‘ در اصل ایک تشہیری مہم ہے جس کا آغاز جمعرات کو کیا گیا۔ اس مہم میں سردیوں کے موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے لوگوں کو سفر کی ترغیب دی گئی ہے۔ سعودی موسم سرما کے آخری مہینے کی مناسبت سے مخصوص سیاحتی مقامات کو پیش کیا گیا ہے۔

سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے مختلف پروگراموں کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔ اس مہم میں کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں یوم تاسیس، ریاض سیزن، العلا مومنٹس، درعیہ سیزن، فارمولا ون اور لمحات کی دنیا کے نام سے سرگرمیاں رکھی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ بھی بہت سی خصوصی پیشکشیں کی گئی ہیں جو مملکت کے تمام خطوں سے آنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہیں۔ دنیا کے مختلف ملکوں کے سیاح ویب سائٹ https://www.visitsaudi.com/ar/winter پر آکر نمایاں پیشکشوں کے متعلق آگاہی لے سکتے ہیں۔

اپنے آغاز کے بعد سے اس مہم کو میڈیا کے حلقوں میں اور مملکت کے اندر اور باہر سوشل میڈیا کے علمبرداروں میں وسیع ردعمل ملا ہے۔ پلیٹ فارم ایکس پر سعودی عرب میں ہیش ٹیگ ’’ روح قبل لا یروح‘‘ ٹرینڈ لسٹ میں سرفہرست آگیا ۔ بلاگرز کی بڑی تعداد نے بھی اس مہم پر اظہار خیال کیا۔ سعودی عرب کے اندر سے ہو یا عرب خطے سے لوگوں نے مہم پر بھرپور توجہ دی۔ ماہ مقدس کی آمد سے قبل سعودی عرب میں سردیوں کے آخری دنوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے اور مختلف سرگرمیوں کا حصہ بننے کے لیے لوگوں کو راغب کیا گیا ہے۔

سعودی موسم سرما کا سیاحتی سیزن اس سال مارچ کے مہینے میں 17,000 سے زیادہ متنوع سرگرمیاں پیش کرنے کے بعد اپنی سرگرمیوں کا اختتام کر رہا ہے۔ ان سرگرمیوں میں بچوں، نوجوانوں اور خاندان کے افراد کے لیے بہت سے تجربات اور اختیارات شامل کئے گئے ہیں۔

یاد رہے اس سال سعودی موسم سرما میں قابل ذکر سیاحتی سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں۔ مملکت کے بہت سے شہروں میں شاندار ماحول، پرکشش مقامات اور مختلف سیاحتی سہولیات موجود ہیں۔ سعودی عرب خطے اور دنیا کے سب سے پرکشش سیاحتی مقامات میں سے ایک بن گیا ہے۔ خاص طور پر مملکت میں آنے کے لیے ویزے کا اجرا آسان ہو گیا ہے جس کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد نے سعودی عرب کا رخ کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں