فرانس کے شہرت یافتہ اداکار کے قبضے سے 72 بغیر لائسنس آتشیں ہتھیار برآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

فرانسیسی پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے اداکار ایلین ڈیلون کے گھر پر چھاپے کے دوران 72 آتشیں ہتھیار اور تین ہزار سے زائد گولیاں ضبط کرنے اور غیر قانونی ہتھیار رکھنے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

پراسیکیوٹر جان سیڈریک گوکس نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ 88 سالہ اداکار جو کہ ایک طویل بیماری میں مبتلا ہیں کے پاس آتشیں اسلحہ رکھنے کا کوئی لائسنس نہیں ہے"۔

یہ چھاپہ گذشتہ جمعرات کو گارڈین شپ جج کی 8 فروری کو رپورٹ کے بعد ہوا جب ایلین ڈیلن کے قانونی تحفظ کے ذمہ دار ایجنٹ نے ان کے گھر کے دورے کے دوران دیکھا کہ اداکار کے پاس آتشیں اسلحہ ہے۔

نوے کی دہائی کے اواخر سے سینما میں ان کے فلمی کام بہت نایاب ہونے کے بعد تجربہ کار فرانسیسی اداکار کا نام 2023 کے موسم گرما میں ایسے واقعات میں سب سے آگے تھے جب ان کے تین بچوں نے ان کے اسسٹنٹ ہیرومی رولانڈ کے خلاف شکایت درج کروائی۔

گذشتہ جنوری کے آخر سے اداکار جو لیمفوما کا شکار ہیں کو عدالتی تحفظ میں رکھا گیا ہے۔ عدلیہ نے ان کے تین بچوں انٹونی، انوشکا اور ایلین فیبیان کے درمیان تنازعے کو حل کرنے میں مدد کے لیے ایک قانونی نمائندہ مقرر کیا۔

وہ مکان جہاں سے اسلحہ برآمد کیا گیا
وہ مکان جہاں سے اسلحہ برآمد کیا گیا

دوشی کے علاقے میں اپنے گھر میں ہتھیاروں کی موجودگی کے معاملے میں اداکار نے کہا وہ اپنے باقی دن یہیں گذارنا چاہتے ہیں۔

بیٹی نے ایلے میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "سب سے بری بات یہ ہے کہ اگرچہ انٹونی اور ایلین فیبیان جانتے ہیں کہ مجھے ہتھیاروں سے نفرت ہے، لیکن میرے والد ہی ان کے مالک ہیں، جو دوسرے دور کی مردانگی کی علامت ہیں۔ ان کے پاس ایک بہت بڑا ذخیرہ ہے۔ وہ مسلح ہو کر گھر میں گھوم رہے ہیں۔ میرے دونوں بھائیوں کا خیال ہے کہ وہ وائلڈ ویسٹ میں ہیں"۔

بڑے بھائی نے فوری طور پر انسٹا گرام پر اس کا جواب دیتے ہوئے اپنی بہن کے انٹرویو کو "تباہی" قرار دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں