ویڈیو: اردن سے نظر آتی فلسطین میں لگی بہت بڑی آگ

الخلیل شہر میں "رائل" پلاسٹک فیکٹری میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے کئی فائر فائٹنگ ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مقبوضہ فلسطین کے شہر الخلیل میں واقع رائل پلاسٹک فیکٹری میں منگل کی شام شدید آگ بھڑک اٹھی۔

آگ اتنی زیادہ اور بلند کہ تھی اردن کے بعض علاقوں میں بھی دکھائی دے رہی ہے۔ اردن کے کئی شہری اسے دیکھنے کے ساتھ ویڈیو بھی بناتے رہے۔

تفصیلات

فلسطین میں الخلیل کے میئر، تیسیر ابو سنینہ نے کہا کہ آگ اب تک کی تاریخ میں سب سے بڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کو آگ ہماری فائر فائٹنگ دستیاب صلاحیتوں سے زیادہ ہے کیونکہ فیکٹری میں استعمال ہونے والا مواد انتہائی آتش گیر ہے۔ اور صورتحال قابو سے باہر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سول ڈیفنس کا عملہ اور الخلیل فائر ڈیپارٹمنٹ آگ پر قابو پانے کی کوشش میں جائے وقوعہ پر پہنچے جو پلاسٹک اور کیمیکل کے گوداموں تک پہنچ گئی۔ خدشہ یے کہ آگ قریبی گھروں تک پھیل جائے گی۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ آتشزدگی کی جگہ سے دور رہیں۔

یہ کارخانہ جو الخلیل شہر کے شمال میں بیر حرم الرما کے علاقے میں واقع ہے، فلسطینی معیشت کا اہم مرکز سمجھا جاتا ہے اور اس میں تقریباً ایک ہزار مزدور کام کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں