ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی، سعودی عرب نے بولی کی شناخت لانچ کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی فٹ بال ایسوسی ایشن نے 2034 ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی بولی کے لیے باضابطہ شناخت کو لانچ کردیا ہے۔ اس بولی کو’’ ایک ساتھ ہم بڑھتے ہیں‘‘ کا نعرہ دیا گیا۔ بولی کی سرکاری ویب سائٹ بھی شروع کی گئی ہے اور اس کی بصری شناخت اور زبانی نعرہ بھی سامنے لایا گیا۔ یاد رہے سعودی عرب نے گزشتہ سال اکتوبر میں ورلڈ کپ کی میزبانی کی بولی میں حصہ لینے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا تھا۔

سعودی فیڈریشن نے ایک پریس بیان میں وضاحت کی کہ نامزدگی کی بولی کا لوگو اس عظیم تبدیلی اور ترقی کے عمل کی عکاسی کرتا ہے جس کا سعودی عرب تجربہ کر رہا ہے۔ سعودی عرب کی کہانی فٹ بال کی دنیا میں سب سے تیز رفتار اور ترقی یافتہ ترقی کی کہانیوں میں سے ایک ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے ٹورنامنٹ کی میزبانی کے متوقع اثرات کو سامنے رکھا گیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ کا پہلا ایڈیشن ہے جس کا انعقاد ایک ہی ملک میں کیا جائے گا اور اس میں 48 ٹیمیں شریک ہورہی ہوں گی۔

بیان کے مطابق سعودی عرب کی امیدواری کی بولی میں تین اہم ستون شامل ہیں۔ سب سے پہلے انسانیوں صلاحیتوں کا ایک ساتھ فروغ، دوسرا ملکر فٹ بال کی ترقی اور تیسرا ایک ساتھ رابطے کے پل کی ترقی ہے۔ نعرہ "ایک ساتھ۔ ہم ترقی کریں" کا مقصد ایسے تعلقات کو اجاگر کرنا ہے جو سعودی عرب اور دنیا کو ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ نامزدگی کی بولی میں بصری شناخت کا ڈیزائن مملکت کے امیر ثقافتی ورثے اور اس کے نوجوان اور متحرک معاشرے کی عکاسی کرتا ہے۔ بولی کا لوگو فٹ بال کے کھیل سے متعلق بہت سی علامتوں سے مزین کئی رنگوں کی پٹیوں پر مشتمل ہے۔ ان پٹیوں کو "34" نمبر کی شکل میں ڈیزائن کیا گیا تھا۔

نامزدگی کی بولی کی ویڈیو کو سعودی عرب کے مختلف خطوں میں فلمایا گیا ہے۔ اس میں موجودہ اور سابق فٹبال سٹارز نے شرکت کی تھی۔ ویڈیو میں فٹبال کے لیے سعودی عوام کے زبردست جذبے کو بیان کیا گیا ہے۔ اس میں سعودی ثقافتی ورثے، تہذیبی ورثے اور دلکش قدرتی مناظر کو بھی پیش کیا گیا۔

سعودی فٹ بال فیڈریشن کے صدر یاسر المسحل نے کہا کہ مملکت کی تاریخ اور میراث فٹ بال کی کامیابیوں سے بھری ہوئی ہے۔ یہ بہت ضروری ہے کہ ہم اپنے ترقی کے سفر کو پوری دنیا کے لیے بیان کریں۔ نعرہ "ایک ساتھ۔ ہم بڑھتے ہیں" اس نقطہ نظر کی ایک مثالی عکاسی کرتا ہے جو ہم ایک خواب کو حاصل کرنے کے لیے اپنائے ہوئے ہیں۔ یہ خواب دس سال بعد ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے کا ہے۔

یاسر المسحل نے مزید کہا کہ 2034 ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے امیدواری کی بولی جمع کرانا مملکت کے کھیل اور فٹ بال کے سفر میں خاص طور پر ایک اہم مرحلہ ہے۔ ہم نے فٹ بال کے کھیل میں ہر سطح پر شاندار ترقی حاصل کی ہے۔ حال ہی میں سعودی عرب نے 2023 کے کلب ورلڈ کپ کے دوران 100 سے زیادہ مختلف قومیتوں کے لاکھوں شائقین کی میزبانی کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں