مسجد حرام میں مطاف کو عمرہ زائرین کے لیے مختص کر دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عمومی صدارت حرمین شریفین نے کہا ہے کہ مطاف عمرہ زائرین کے لیے مختص کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صرف طواف کرنے والے زائرین بالائی منزلوں سے کعبہ کا طواف کر سکتے ہیں۔

حرمین انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’زائرین کی سلامتی اور مناسک کی آسانی کے ساتھ ادائی کے لیے مطاف کو عمرہ زائرین کے لیے مختص کیا جا رہا ہے‘۔

انتظامیہ نے کہاہے کہ ’مطاف میں صرف طواف ہو گا، نماز پڑھنے والوں کو چاہئے کہ وہ مختلف مصلوں میں جا کر نمازیں ادا کریں‘۔

قبل ازیں حرمین شریفین انتظامیہ نے رمضان المبارک منصوبے کا اعلان کیا ہے جبکہ رمضان المبارک کے دوران تراویح اور تہجد کی نمازوں کی اماموں کا تقرر بھی کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں