وزارت خارجہ کا باصلاحیت افراد کے لیے سفارتی پورٹل ’دولی‘ کا اجرا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

وزارت خارجہ نے بین الاقوامی اداروں میں ملازمت کے حصول کے لیے ’دولی‘ پورٹل لانچ کر دیا ہے۔

مملکت کے سرکاری خبر رساں ادارے ’سعودی پریس ایجنسی‘ کے مطابق معاون وزیر خارجہ برائے آپریشنل امور عبدالہادی المنصوری نے لیپ کانفرنس 2024 کے دوران پورٹل کے افتتاح کا اعلان کیا تھا۔

معاون وزیر خارجہ المنصوری کا کہنا تھا کہ ’دولی پورٹل‘ کا اجرا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے سعودی سفارتکاروں کو مختلف امور میں ممکنہ سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کی نشاندہی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان مملکت کے وژن 2030 کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے تمام انیشیٹوز کی نگرانی کر رہے ہیں۔

’دولی پورٹل کا مقصد باصلاحیت شہریوں کو بین الاقوامی اداروں میں ملازمتوں کے زیادہ سے زیادہ اور بہترمواقع کی فراہمی کے علاوہ بین الاقوامی اداروں میں سعودی نمائندگی کو بڑھانا اور عالمی تجربات سے مستفید ہونا ہے‘۔

المنصوری نے پورٹل کے طریقہ کار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’دولی‘ پر امیدواروں کا ڈیٹا بیس بنایا جائے گا جس کے ذریعے ملازمت کی درخواست سے لیکر ملازمت ملنے تک تمام مراحل وزارت خارجہ کے زیر نگرانی ہوں گے۔

وزارت خارجہ بین الاقوامی اداروں میں مقامی افراد کو بھرتی کروانے کے خواہش مند دیگر حکومتی اداروں کے ساتھ بھی معاہدے اور شراکت داریاں قائم کرے گی تاکہ ’دولی‘ تمام محکموں کا واحد قومی پورٹل بن جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں