ایک گھنٹے بعد فیس بک، تھریڈز اور انسٹاگرام کی سروس بحال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان سمیت دنیا بھر میں میٹا پلیٹ فارمز فیس بک، انسٹاگرام اور میسنجر اچانک بندش کے بعد بحال ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں فیس بک کے اکاؤنٹس اچانک لاگ آؤٹ ہو گئے تھے جس کے بعد سے صارفین دوبارہ لاگ ان نہیں ہو پا رہے ہیں۔

تقریباً ڈیڑھ یا پونے دو گھنٹے کے تعطل کے بعد فیئس بک دوبارہ بحال ہو گئی تاہم انسٹاگرام استعمال کرنے میں اب بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے فیس بک، انسٹاگرام بند ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں تاہم اس حوالے سے فی الحال کوئی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پہلے ہی گذشتہ کئی دنوں سے ڈاؤن ہے۔

دریں اثنا پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم میٹا کو عالمی سطح پر بندش کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے پاکستانی صارفین بھی متاثر ہوئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں