ترکیہ میں قرآن کریم حفظ کرنے کا جدید طریقہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول

قرآن پاک کو ڈرائنگ کے ساتھ حفظ کرنے کے طریقہ آسان، بچوں کو تفسیر سمجھنے میں بھی مدد کرتا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکیہ سے ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے مقبول ہوگیا، اس ویڈیو کلپ میں بچوں کو قرآن کریم پڑھانے اور حفظ کرانے کا ایک جدید طریقہ دکھایا گیا۔ اس طریقے سے انہیں آیات کی تفسیر سمجھنے میں مدد ملتی اور حفظ کرنا آسان اور تیز تر ہو جاتا ہے۔

ینی شفق کی جانب سے X پر شائع ویڈیو کلپ میں آسیہ نامی ایک نوجوان لڑکی کو قرآن پاک حفظ کرنے کے لیے کلاس کے دوران دکھایا گیا۔ اس کے عربی ٹیچر نے اسے سورت التکویر کا کچھ حصہ پڑھنے کو کہا۔

اس کے بعد بچے نے ڈرائنگ کے ذریعے آیات کی تلاوت کی۔ یہ ڈرائنگ اس کے ہاتھوں کے درمیان آسانی سے تبدیل ہو رہی تھیں۔ اس نے ڈرائنگ کے ہر حصے کو الگ الگ جوڑ دیا تاکہ یہ بیان کیا جا سکے کہ مقدس آیت کیا کہتی ہے۔ اس طرح اس نے کلاس میں پوچھے گئے حصے کی تلاوت مکمل کر لی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں