سعودی عرب میں ای کامرس کا حجم 80 ارب تک پہنچ گیا

پلیٹ فارم ’’معروف‘‘ پر ہمارے 36 ہزار سٹورز بن چکے: صلاح العتیبی کا العربیہ ڈاٹ نیٹ نو انٹرویو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی نمائش برائے ای مارکیٹنگ اور ای کامرس کے ڈائریکٹر صلاح العتیبی نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب میں ای کامرس کے شعبے میں افراد اور سرمایہ کاروں کی جانب سے بہت زیادہ ترقی اور بہت زیادہ مانگ دیکھنے میں آرہی ہے۔ سعودی عرب میں ای کامرس کا حجم بڑھ گیا ہے اور یہ حجم تقریباً 80 ارب ریال تک پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے یہ نمائش ریاض میں کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سنٹر کی گراؤنڈ میں منعقد ہو رہی ہے۔

صلاح العتیبی نے نمائش کے موقع پر العربیہ ڈاٹ نیٹ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں مزید کہا کہ ہمارے پاس پلیٹ فار ’’ معروف‘‘ پر تقریباً 36 ہزار الیکٹرانک سٹورز کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ پلیٹ فارم معاشرے کے سب سے بڑے طبقات کی خدمت کرتا ہے۔ اس کام کی نوعیت میں مختلف شعبوں میں ہے اور اس پر ای سٹورز بنائے جاتے ہیں۔

صالح العتیبی
صالح العتیبی

العتیبی نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب میں ای کامرس کے سب سے کامیاب شعبے سیلز پلیٹ فارمز، ای مارکیٹنگ، لاجسٹک سپورٹ اور الیکٹرانک ادائیگیاں ہیںے۔ یہ اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ سعودی عرب اقتصادی طور پر دنیا کے سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے۔ ای کامرس میں ترقی سے سعودی عرب کی اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔

ای کامرس کی ترقی

انہوں نے وضاحت کی کہ ای کامرس کی نمایاں ترقی حیران کن نہیں ہے۔ مملکت کی کل آبادی میں سے آن لائن خریداری کو ترجیح دینے والوں کا فیصد تقریباً 77 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ یہ انکشاف اس اہم شعبے میں سرمایہ کاری کو انتہائی اہم بناتا ہے کہ سعودی عرب میں 66 فیصد خریداروں کی عمریں 25 سے 44 سال کے درمیان ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ای کامرس مارکیٹ نہ صرف سعودی عرب میں بلکہ عالمی سطح پر بھی بہت زیادہ توجہ حاصل کر رہی ہے۔ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ دنیا بھر میں 1.8 بلین لوگ ای کامرس استعمال کرتے ہیں۔ ان کی تجارت اور سرمایہ کاری کا حجم 30 ٹریلین ڈالر تک ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں