امریکہ: سڑک پر سکول کی طالبہ نے مار مار دوسری کو بے ہوش کردیا، ویڈیو وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی سڑک پر پیش آنے والے ایک واقعہ میں پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ہیزل ووڈ ایسٹ ہائی سکول کی ایک طالبہ اپنی ایک ہم جماعت طالبہ کے ہاتھوں مارے پیٹے جانے کے بعد تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل ہے۔ یہ واقعہ امریکی ریاست میسوری کی سینٹ لوئس کاؤنٹی میں پیش آیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سیاہ فام طالبہ اپنی ساتھی طالبہ کو مکے مارتی اور اسے زمین پر گرا دیتی ہے۔ پھر وہ اپنی ساتھی طالبہ کا سر بار بار زمین پر مارتی رہی کہ وہ ہوش کھو بیٹھی۔

مار پیٹ کے بعد متاثرہ طالبہ کو زمین پر مرگی کے دورے میں مبتلا دکھایا گیا تھا۔ دوسرے نوجوانوں کے گروپ بھی کچھ فاصلے پر لڑ تے دکھائی دئیے۔ پولیس نے لڑکی کو ہائی سکول کیمپس سے تقریباً پانچ منٹ کی دوری پر نورگیٹ ڈرائیو اور کلاڈائن ڈرائیو کے چوراہے کے قریب سر پر شدید چوٹ سے دو چار پایا۔

پولیس کے مطابق لڑائی سکول کے کیمپس کے قریب شروع ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ اس نے 15 سالہ لڑکی کو گرفتار کرلیا ہے اور اس وقت اسے حملہ کے الزام میں سینٹ لوئس کاؤنٹی کی فیملی کورٹ میں زیر حراست رکھا گیا ہے۔ سینٹ لوئس کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ جس طالبہ کو بے دردی سے مارا گیا وہ ہلاک ہو گئی تاہم محکمہ پولیس نے کہا کہ وہ اب بھی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ پولیس نے مضروبہ طالبہ کا نام اور عمر ظاہر نہیں کی۔

سوشل میڈیا پر پھیلنے والی اس ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکی سکولوں میں تشدد بڑھ رہا ہے۔ قومی مرکز برائے تعلیم کے اعداد و شمار کے مطابق تقریباً نصف سکولوں میں پرتشدد واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں