ماہ صیام میں مسجد نبوی کے فرش کو مقامی گلابوں کی خوشبو سے معطر کیا جاتا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مسجد نبوی میں ڈس انفیکشن ڈپارٹمنٹ کے انڈر سیکرٹری محمد العمری نے مسجد میں فرشوں کو جراثیم کشی اور جراثیم سے پاک کرنے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ العمری نے بتایا کہ کہ رمضان کے مقدس مہینے میں مسجد نبوی کے فرش کو مقامی گلابوں کی خوشبو سے معطر کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسجد نبوی کی تطہیر کی انتظامیہ نے اس سال رمضان کے مقدس مہینے کے لیے ایک منصوبہ تیار کیا ہے۔ اس منصوبے میں خوشبو اور جراثیم کشی کے لیے استعمال ہونے والے مواد کی مقدار میں اضافہ کرنا بھی شامل ہے۔

واضح رہے مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی دیکھ بھال کی جنرل اتھارٹی نے رمضان المبارک کے مہینے میں فیلڈ سروسز اور آپریشنل اقدامات کے ذریعے مسجد نبوی کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں