کیا ملتان سلطانز کی کوچ ایلکس ہارٹلی کا رمضان میں روزے رکھ رہی ہیں؟

’رمضان المبارک کا مہینہ ہے اور تمام کھلاڑی روزے رکھ ہیں، میں محسوس کرنا چاہتی ہوں کہ یہ لوگ روزے رکھ کر شام میں کرکٹ کیسے کھیلتے ہیں۔‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سابق انگلش کرکٹر اور ملتان سلطانز کی موجودہ اسپن باؤلنگ کوچ ایلکس ہارٹلی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے دیگر کھلاڑیوں کو دیکھتے ہوئے روزے رکھنے شروع کر دیے ہیں۔

ایلکس ہارٹلی نے حال ہی میں بتایا ہے کہ ’’وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن نائن کی ٹیم ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں کے ساتھ رمضان المبارک کے دوران روزہ رکھ رہی ہیں۔‘‘

رمضان کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے ایلکس ہارٹلی نے خود روزہ رکھنے کا تجربہ کیا۔

انہوں نے بی بی سی فائیو لائیو اسپورٹ کو بتایا کہ ’رمضان المبارک کا مہینہ ہے اور تمام کھلاڑی روزے رکھ ہیں، میں محسوس کرنا چاہتی ہوں کہ یہ لوگ روزے رکھ کر شام میں کرکٹ کیسے کھیلتے ہیں۔‘

ایلکس ہارٹلی نے روزے رکھنے کے دوران اپنے دن بھر کی روٹین شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ روزے کی حالت میں انہیں کن چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ ’میں نے پورا دن روزہ رکھنے کے بعد کچھ دیر قبل افطاری کی ہے، کچھ کھجوریں اور سلاد کھائیں، ہم صبح 4 بجےکھانا کھاتے ہیں اور اس کے بعد پورا دن بھوکا رہتے ہیں، شام 6 بجکر 40 منٹ تک کچھ نہیں کھاتے، یہ واقعی بہت مشکل ہے، بہت چیلنجنگ ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ وہ صبح چار بجے سو جاتی ہیں اور چونکہ کھیل رات نو بجے شروع ہوتا ہے تو وہ دن بھر سوتی رہتی ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے فائنل میں 18 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ لگاتار تیسرا فائنل کھیلنے والی ملتان سلطانز سے ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں