تریام: سعودی شہر نیوم میں نیا سیاحتی مقام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب کے شہر نیوم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے شہر میں نئے سیاحتی مقام ’’ تریام‘‘ کا اعلان کردیا۔ یہ منفرد مقام پر واقح ایسا سیاحتی مقام ہے جہاں صحرائی فطرت خلیج عقبہ کے جنوبی سرے پر واقع سب سے خوبصورت فیروزی جھیلوں میں سے ایک سے ملتی ہے۔

یہ مقام فطرت کے تحفظ کے اعلیٰ ترین معیارات کو بھی پورا کرتا ہے۔ جھیل کے حصوں کو ملانے والے پل کی شکل میں اپنے جدید ڈیزائن میں بھی ممتاز ہے۔

نئی منزل 250 کمروں پر مشتمل ایک ریزورٹ پر مشتمل ہے اور مہمانوں کو آرام کرنے، نشاط دوبالا کرنے اور آس پاس کے قدرتی علاقوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے غیر معمولی سہولیات فراہم کرتی ہے۔ نیوم کی یہ نئی سیاحتی منزل جھیل کے شمالی اور جنوبی ساحلوں کو اپنے منفرد ڈیزائن والے پُل کے ذریعے جوڑتی ہے۔ اس "پل" کے ساتھ ساتھ ایک اختراعی منظر ابھرتا ہے جو غروب آفتاب کے منظر کی نقل کرتا ہے۔ سورج فاصلے پر ہے اور ریزورٹ کی سہولیات کے اوپری اور نچلے درجے پر جھیل، آسمان اور آس پاس کے مناظر کے خوبصورت نظارے پیش کرتے ہیں۔

"تریام" ایک بصری شاہکار ہے جو سطح سمندر سے 36 میٹر کی بلندی پر 450 میٹر لمبے سوئمنگ پول سے تکمیل پاتا ہے۔ یہاں جھیل، متحرک مرجان کی چٹانیں اور پر سکون افق تک پھیلا پانی اور خوبصورت نظارے ایک غیر معمولی تجربے کی عکاسی کررہے ہیں۔

تریام میں ایک مثالی ماحول فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ یہ ماحول ایڈونچر اور ایکسپلوریشن کے جذبے کو بڑھاتا ہے۔ یہاں زمینی سرگرمیوں کی ایک حد کے علاوہ مختلف قسم کے تجربات جیسے جہاز رانی، غوطہ خوری اور پانی کے دیگر کھیل بھی پیش کئے گئے ہیں۔ یہاں آنے والے مہمان پرتعیش ریسٹورنٹ کے علاوہ جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس صحت اور تندرستی کی سہولیات سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔

تریام میں بریج
تریام میں بریج

خطے کی قدرتی خوبصورتی اور مستقبل کے فن تعمیر کا امتزاج ’’تریام‘‘ کا مقام ’’ دی لائن‘‘ سے تھوڑے ہی فاصلے پر ہے۔ یہ منزل پائیدار سیاحت کے لیے ایک نیا معیار قائم کرے گی اور یہ ایک ایسی پناہ گاہ ہوگی جو مہمانوں کو بے مثال تجربات فراہم کرتی ہے۔

’’تریام‘‘ کی ترقی خلیج عقبہ کے ساحل پر ’’ نیوم‘‘ کے پائیدار قدرتی سیاحتی مقامات ’’ لیجا‘‘، ’’ ابیکون‘‘، ’’ سیرانا‘‘، ’’ اوتامو‘‘ ، ’’ نورلانا‘‘، ’’ ایکویلم‘‘، ’’ زاردون‘‘، ’’ زینور‘‘ ، ’’الان‘‘ اور ’’ قیدوری‘‘ جیسے منصوبوں کے بعد سامنے آئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں