مسجد نبوی: قرآن کریم کے 155 ہزار نسخے موجود، 52 زبانوں میں ترجمہ مہیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

دو مقدس مساجد کے امور کی دیکھ بھال کی صدارت عمومی کے قرآن افیئر یونٹ نے ماہ صیام میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں قرآن کریم کے نسخوں کے تحفظ اور اپنے دیگر کاموں کو تیز کردیا ہے۔

یہ یونٹ قرآن کو محفوظ کرنے کے لیے کام کرتا ہے۔ مسجد نبوی میں آنے والوں اور نمازیوں کو قرآن کریم کے نسخوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ غیر عربی بولنے والوں کے لیے ترجمہ بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ مسجد نبوی کے اندر قرآن کی ترتیب اور اس کی توسیع اور صحن کا خیال رکھا جاتا ہے۔ یہ یونٹ چوبیس گھنٹے قرآن کریم کے نسخوں کی صفائی اور حفاظت کی نگرانی کرتا ہے۔

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں قرآنی نسخوں کی تعداد 155 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جن میں 52 مختلف زبانوں میں ترجمہ شدہ قرآنی نسخے بھی شامل ہیں۔ اسی کے ساتھ نابینا افراد کے لیے بریل میں 65 قرآنی نسخے فراہم کئے گئے ہیں۔ مزید قرآن مجید کے نسخوں کی حفاظت کے لیے 10496 شیلف فراہم کئے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں