خامنہ ای سے ملاقات میں حماس رہنما جوتوں کے بغیر رہے

اسماعیل ہنیہ نے منگل کو حماس کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے ایران کا دورہ کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقات کے دوران حماس کے رہنماؤں کی تصویر جوتوں کے بغیر سامنے آئی ہے۔ تحریک کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے منگل کو تحریک کی قیادت کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے ایران کا دورہ کیا تھا۔ ہنیہ اور ان کے وفد نے ایرانی قیادت کے ساتھ غزہ کی جنگ سے متعلق سیاسی اور میدانی پیشرفت اور مسئلہ فلسطین سے متعلق تمام متغیرات کے بارے میں متعدد ملاقاتیں اور تبادلہ خیال کیا۔

حماس وفد کی جانب سے ایران کا یہ دورہ پیر 25 مارچ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے کی قرارداد پر ووٹنگ کے ایک دن بعد کیا گیا۔ اس قرارداد میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا کہا گیا۔ اس کے ساتھ حماس کے ہاتھوں یرغمال تمام اسرائیلیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ قرار داد میں غزہ میں امداد کی ترسیل پر بھی زور دیا گیا۔

سات اکتوبر کو شروع اس جنگ کو 173 دن ہوگئے ہیں۔ اس دوران اسرائیل نے جنگی جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے 32491 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔ ان شہدا میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں