سعودی تنظیم ’’ کسوہ فرح‘‘ نے 59 ٹن استعمال شدہ کپڑے عطیہ کرکے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں تنظیم ’’ کسوہ فرح‘‘ نے دنیا میں کپڑے کی سب سے بڑی فنڈ ریزنگ مہم کے ایک حصہ کے طور پر 59 ملین ٹن کے ملبوسات جمع کرکے عطیہ کردئیے۔ 15 لاکھ استعمال شدہ کپڑوں کے جوڑے اکٹھے کئے گئے اور گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا گیا۔ یہ منصوبہ دوسری مرتیہ ایسی کامیابی حاصل کر چکا ہے۔ اس منصوبے کے تحت محدود آمدنی والوں یا کوئی آمدنی نہ کرنے والوں کو ملبوسات فراہم کئے جاتے ہیں۔

’’کسوہ فرح‘‘ پروجیکٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ایک رکن اشواق النشوان نے کہا ہے کہ 2019 عیسوی میں ایسوسی ایشن ملبوسات کی تعداد کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو توڑنے میں کامیاب رہی تھی۔ ’’ کسوہ فرح‘‘ کے اس منصوبے میں 6000 سے زیادہ رضاکاروں نے حصہ لیا۔

کسوہ فرح کے رضا کار
کسوہ فرح کے رضا کار

النشوان نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کو ایک خصوصی بیان میں کہا کہ ’’کسوہ فرح‘‘ کا مشن پروگراموں، اقدامات، تقریبات اور وزارت بلدیات اور دیگر اداروں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ضرورت مند خاندانوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اضافی عطیات دینے کے تصورات کو تیار کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’کسوہ فرح‘‘ ایک خیراتی نمائش کے انعقاد کے ذریعے محدود اور بغیر آمدنی والے خاندانوں کو عید کے لباس فراہم کرنے کا کام کرتا ہے۔ اس میں عطیات وصول کرنے کے لیے ہیڈ کوارٹرز کی تیاری کی جاتی ہے۔ پھر ان ملبوسات کی ترتیب اور درجہ بندی کی جاتی ہے۔ یہ درجہ بندی عمر، جنس اور اعلیٰ معیار کے طے شدہ معیارات پرمکمل کی جاتی ہے۔ پھر ان ملبوسات کو ڈسپلے کرنے کے لیے نمائش میں لے جایا جاتا ہے۔

نمائش کے ہر حصے میں عید کو ملبوسات کے طور پر مختلف لباس پیش کئے جاتے ہیں۔ خاندانوں کو استقبال کیا جاتا ہے کہ وہ یہاں سے جو لباس ان کی ضرورت کے مطابق ہو حاصل کرلیں۔ ہدف بنائے گئے خاندانوں کو عید کی ضروریات فراہم کی جاتی ہیں۔ اس منصوبے سے کپڑوں کے ضیاع کو بھی کم کیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size