سعودی عرب کے نئے ایئر پورٹ 'ریڈ سی انٹرنیشنل' کے لیے 'فلائی دبئی' کی پروازوں کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں نیا قائم کیا گیا ایئر پورٹ 'ریڈ سی انٹرنیشنل' 18 اپریل کو 'فلائی دبئی' کی پہلی پرواز کو اپنے ہاں خوش آمدید کہے گا۔ سعودی عرب نے اس ایئرپورٹ کی تعمیر حال ہی میں مکمل کی ہے۔

'فلائی دبئی' کی بحیرہ احمر انٹرنیشنل کے لیے ہفتہ میں دو پروازیں روانہ ہوا کریں گی۔ سعودی عرب نے اپنے اس نئے ایئر پورٹ کا آغاز ستمبر 2023 میں کیا تھا۔ تاہم اسے ابتدائی طور پر اندرون ملک پروازوں کے لیے ہی استعمال کیا جا رہا تھا۔ اب اس پروازی سلسلے میں 'فلائی دبئی' بھی شامل ہو جائے گی۔

دبئی میں قائم ایئر لائن کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وہ 'الجوف ہوائی اڈے' کے لیے دوبارہ پروازیں شروع کرے گی۔ 'ریڈ سی گلوبل' کے سربراہ جان پگانو نے اس موقع پر ایک بیان جاری کیا ہے کہ 'ہم اس راستے سے علاقے کو دنیا کے لیے حقیقی معنوں میں کھول رہے ہیں۔ نیز ہم مشرق وسطیٰ کے اس وسیع علاقے اور متحدہ عرب امارات سے آگے تک جانے والے زائرین کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں۔'

'ریڈ سی انٹرنیشنل ایئرپورٹ' کے حکام کی توقع ہے کہ اس ایئرپورٹ کے راستے ہر سال تقریباً 10 لاکھ مہمانوں کا خطے میں خیر مقدم کیا جائے گا۔ صرف چھ ماہ پہلے ہماری ابتدائی پروازوں نے اڑان بھرنا شروع کی تھی تاکہ اپنے اس ہدف کو حاصل کر سکیں اور بین الاقوامی پروازوں کا آغاز بھی ہوا چاہتا ہے۔ جس سے سالانہ ہدف 10 لاکھ مہمانوں کا خیرمقدم ممکن ہوتا نظر آئے گا۔

واضح رہے 'ریڈ سی گلوبل' سعودی عرب کے سرکاری طور پر قائم شدہ سرمایہ کاری فنڈ 'پی آئی ایف' کی ملکیت میں ہے۔ جو پورے بحیرہ احمر اور امالا ڈویلپمنٹ کو کنٹرول کرتا ہے۔

جان پگانو نے العربیہ کو نومبر 2023 میں بتایا تھا کہ 'ریڈ سی گلوبل' نے 13 تفریحی قائم کرنی ہیں جو 2024 اور 2025 تک مکمل کرنے کا ہدف ہے۔ انہوں نے دبئی کے لیے 'ریڈ سی ایئرپورٹ سے پروازوں کے آغاز کا بھی ذکر کیا تھا۔ تاہم یہ واضح نہیں کیا تھا کہ یہ فلائیٹس 'فلائی دبئی' کی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں