سعودی عرب: بندرگاہ سے 10 لاکھ سے زیادہ کیپٹاگون گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں ضباء بندرگاہ پر زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے 10 لاکھ ایک ہزار 131 کیپٹاگون گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ یہ گولیاں سعودی عرب آنے والے ٹرکوں میں سے ایک میں چھپائی گئی تھیں۔ اتھارٹی نے بتایا کہ جب بندرگاہ سے آنے والے ٹرکوں میں سے ایک کا معائنہ کیا گیا تو گولیوں کی یہ مقدار خربوزے کے ایک کھیپ کے اندر چھپائی گئی۔ گولیوں کو خربوزوں کے اندر ان کے بیچوں کی جگہ چھپایا گیا اور پھر ان ان خربوزوں کو شاپرز میں لپیٹ دیا گیا تھا۔

Advertisement

اتھارٹی نے اطلاع دی کہ ضبطی کے عمل کو مکمل کرنے کے بعد ریاست کے کے اندر ضبط شدہ اشیاء کے وصول کنندگان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے لیے نارکوٹکس کنٹرول کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ کوآرڈینیشن بنایا گیا تھا۔ اس کے بعد ان افراد کو بھی ملک کے اندر ہی گرفتار کرلیا گیا۔ اتھارٹی نے کہا کہ وہ مملکت کی درآمدات اور برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو سخت کرنے کے لیے جاری رکھے ہوئے ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں