قاھرہ: معروف کیفے میں لڑکیوں کے درمیان جھگڑے سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

کیفے کے اندر درجنوں افراد کی موجودگی کے درمیان لڑکیوں کے ایک گروپ کو دوسروں کے ساتھ لڑتے ہوئے دکھایا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سوشل میڈیا صارفین نے ’’ففتھ سیٹلمنٹ‘‘ کے علاقے میں قاہرہ کے ایک مشہور کیفے کی ایک برانچ کے اندر لڑکیوں کے ایک گروپ کے درمیان جھگڑے کا ویڈیو کلپ بڑے پیمانے پر پھیلایا ہے۔ اس لڑائی سے کیفے میں افراتفری پھیل گئی اور توڑ پھوڑ کے باعث بڑا نقصان بھی ہوا۔ کیفے کے کارکنان جھگڑا ختم کرنے میں ناکام رہے۔

ویڈیو میں کیفے کے اندر درجنوں افراد کی موجودگی کے درمیان لڑکیوں کے ایک گروپ کو دوسرے گروپ کے ساتھ لڑتے ہوئے دکھایا گیا۔ جھگڑا کیفے کے باہر تک چلا گیا اور وہاں موجود افراد میں سے کوئی بھی اس پر قابو نہیں پا سکا۔ سکیورٹی سروسز نے ’’ففتھ سیٹلمنٹ‘‘ میں لڑکیوں کے خلاف لڑائی کے حوالے سے ویڈیو کلپ کی جانچ شروع کردی ہے۔ دونوں فریقوں کی شناخت کی گئی اور انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ فریقین کے افراد کے بیانات بھی سنے گئے۔

آخر میں لڑکیوں کے دونوں گروپں نے صلح کر لی۔ ففتھ سیٹلمنٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں مصالحتی رپورٹ درج کرائی گئی۔ ویڈیو سے بڑے پیمانے پر تنازع اس بنا پر بھی پیدا ہوگیا کہ اس لڑائی کے دوران دونوں طرف کی لڑکیوں کی جانب سے چیخ و پکار، گالی گلوچ اور فحش الفاظ کا تبادلہ کیا جارہا تھا۔

جھگڑا ایک لڑکی نے دوسری لڑکی کو مارنے اور گالی گلوچ سے شروع کر دیا جس کے نتیجے میں دونوں طرف کی خواتین آپس میں لڑ پڑیں۔ اس دوران کئی نوجوانوں نے جھگڑا کرنے والی خواتین کے درمیان جھگڑا ختم کرنے کی کوشش بھی کی۔ عینی شاہدین کے مطابق جھگڑے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ بعض افراد نے بتایا کہ یہ ایک ذاتی جھگڑا تھا۔ مشہور کیفے نے ایک بیان میں اس واقعے پر اپنے صارفین سے معذرت کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں