کار چوری کے دوران چور کو کس ناخوش گوار حیرت کا سامنا کرنا پڑ گیا؟

کلپ میں دکھایا گیا بہادر ماں تیزی سے گاڑی سے باہر نکلی اور نقاب پوش چور کا پیچھا کرنا شروع کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

برطانیہ میں ایک بڑے پیمانے پر زیر گردش ویڈیو کلپ میں دلچسپ واقعہ دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا کہ ایک چور پارکنگ گیراج میں کھڑی کار چوری کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ چوری کی کوشش ناکام ہو گئی اور نقاب پوش چور کو ایسی حیرت کا سامنا کرنا پڑا کہ اسے فرار ہونے پر مجبور ہونا پڑا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کو حاصل اس ویڈیو کلپ کے مطابق چور کو اس وقت وہ دھچکا لگا جس کی اسے توقع نہیں تھی۔ نقاب پوش چور کو اس وقت توقع نہیں تھیکہ گاڑی کی مالک خاتون اس کار کے اندر ہی موجود تھی۔ اس خاتون کا 12 سالہ لڑکا بھی اس کے ساتھ تھا۔ ایسا لگتا تھا کہ چور نے گاڑی کے اندر ان کی موجودگی کو محسوس نہیں کیا تھا۔ خاتون کو نہ دیکھنے کی وجہ چور کے سر پر رکھا ماسک ہوسکتا یا پھر شاید چور کی دیکھنے کی صلاحیت متاثر تھی۔ یا رات کے آخری پہر روشنی کی کمی نے بھی چور کو کار میں موجود خاتون کو دیکھنے کے روکے رکھا۔

کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ بہادر ماں تیزی سے کار سے باہر نکلی اور نقاب پوش چور کا پیچھا کرنا شروع کر دیا۔ چور تیزی سے اس جگہ سے فرار ہو گیا۔ چور نے ابتدائی طور پر خاتون کو گاڑی سے باہر نکالنے اور ڈرانے کی کوشش کی تھی۔ میٹرو اخبار نے بتایا کہ 39 سالہ بہادر ماں کیری چیپ مین اپنے 12 سالہ بیٹے کے ساتھ کار میں بیٹھی موبائل فون پر ویڈیو دیکھ رہی تھیں جب ان پر حملہ کیا گیا۔ واقعہ شمالی انگلینڈ کے شہر مانچسٹر کے قریب بولٹن نامی قصبے میں جمعہ 29 مارچ کی رات دیر گئے پیش آیا۔

بعد ازاں ماں نے بتایا میں نے شروع میں سوچا کہ کوئی دوست میرے ساتھ مذاق کر رہا ہے ۔ لیکن پھر فوری طور پر احساس ہوگیا کہ معاملہ زیادہ سنگین ہے کہ کیونکہ اس چور نے ماسک پہن رکھا تھا۔ یہ چور چار آدمیوں کے گینگ کا حصہ تھا۔ خوش قسمتی سے مجھے بہت معمولی چوٹیں آئیں۔ تاہم میں فکر مند ہوں کہ اس آزمائش سے میرے بیٹے آسٹن پر کیا نفسیاتی اثر پڑے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں