یو اے ای میں عید الفطر پر رش سے بچنے کے لیے فضائی مسافروں کے لیے ہدایات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

عید اور موسم بہار کی آمد کے موقع پر ہونے والی چھٹیوں کے سلسلے میں دبئی ایئرپورٹ مسافروں کی بہتر خدمات کے لیے تیاری کر رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 2 اپریل سے 15 اپریل تک 3.6 ملین مسافروں کی آمد متوقع ہے۔

متحدہ عرب امارات میں رہنے والوں کو 6 اپریل سے 14 اپریل تک یعنی 9 دن کی چھٹیاں پوں گی۔ خیال رہے متحدہ عرب امارات میں عید کے سلسلے میں عام تعطیل 8 اپریل سے 12 اپریل تک ہیں لیکن ویک اینڈ ہونے کی وجہ سے تعطیلات 9 دن تک چلی جائیں گی۔ علاوہ ازیں خلیجی ریاست کے بیشتر سکول بھی 14 اپریل تک بند رہیں گے۔

دبئی انٹرنشینل ایئرپورٹ پر اوسطاً 258000 مسافروں کی آمد متوقع ہے۔ جبکہ 13 اپریل کو 292000 مسافروں کے آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ دبئی ایئرپورٹ، ایئرلائنز اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مسافروں کو خوش آمدید کہنے اور ان کے لیے بہتر خدمات انجام دینے کے لیے پرجوش ہے۔

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے منتظمین نے مسافروں کو رش سے بچنے کے لیے چند ہدایات کی ہیں:

1۔ پرواز کی روانگی سے تین گھنٹے قبل ایئرپورٹ پر نہ آئیں۔ 2۔ ٹرمینل 1 اور ٹرمینل 3 کے مسافر دبئی میٹرو استعمال کریں۔ 3۔ سامان کا وزن گھر سے نکلنے سے پہلے کر لیں۔ 4۔ ایئرپورٹ روانگی سے قبل مطلوبہ دستاویزات تیار کر لیں۔ 5۔ ٹرمینل پر صرف مسافروں کو آنے کی اجازت ہوگی۔ 6۔ ٹرمینل 1 اور ٹرمینل 3 پر مسافروں کی ٹیکسیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کو آنے کی اجازت ہوگی۔ 7۔ 'فلائی دبئی' کے مسافر پرواز کی روانگی سے چار گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچیں۔ 8۔ متحدہ عرب امارات کے مسافر سیلف چیک ان سہولت اور سٹی چیک ان اختیارات کا استعمال کریں۔

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ بین الاقوامی ایئرپورٹس میں سرفہرست ہے۔ 2023 میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مسافروں کی تعداد 86.9 ملین تک پہنچ گئی تھی۔ مسافروں کی تعداد میں یہ اضافہ کووڈ 19 سے پہلے کی سطح سے بھی اوپر تھا۔ یعنی 31.7 فیصد تک مسافروں کی آمد و رفت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

گذشتہ سال بیرون ملک مسافروں کے لحاظ سے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انڈیا سرفہرست رہا۔ انڈیا سے 11.9 ملین مسافر آئے تھے۔ سعودی عرب سے 6.7 ملین ، برطانیہ سے 5.9 جبکہ پاکستان سے 4.2 ملین مسافر آئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں