پاکستان میں واٹس ایپ سروسز کچھ دیر معطل رہنے کے بعد بحال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین مشہور مسیجنگ اور کالنگ اپیلیکشن واٹس ایپ کی سروسز کے معطل ہونے کی شکایت کر رہے ہیں۔

پاکستان میں بدھ کی شب تقریباً سوا 11 بجے متعدد صارفین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ایکس (ٹوئٹر) اور فیس بک پر لکھا کہ ان کے فونز میں واٹس ایپ نہیں چل رہی۔

اس حوالے سے صارفین ایک دوسرے سے بھی اس تعطل کی وجہ پوچھتے رہے۔

اس کے بعد تقریباً ساڑھے 11 بجے کچھ صارفین کی جانب سے کہا گیا کہ ان کے فونز میں واٹس ایپ نے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔

پاکستان میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے مائیکرو بلاگنگ ایپ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) بندش کا شکار ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ نے ایکس کی بندش سے متعلق عدالت کو بتایا کہ انہوں نے سکیورٹی محکموں سے ملنے والی معلومات کی بنا پر ایکس کی سروسز کو بند کر رکھا ہے۔

صارفین وی پی این کا استعمال کر کے ایکس تک رسائی حاصل کر رہے ہیں۔

واٹس ایپ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کی جانب سے تاحال سروسز میں اس تعطل سے متعلق کوئی وضاحت نہیں دی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں