نصر کلب کے رونالڈو کے ساتھ سعودی ٹینس کھلاڑی یارا حقبانی کی تصویر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی ٹینس کھلاڑی یارا حقبانی نے سعودی نصر کلب کے لیے کھیلنے والے پرتگالی سٹار کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ اپنی ایک تصویر شائع کردی۔ بیس سالہ ٹینس پلیئر منگل کو اپنی انسٹاگرام سٹوری پر ایک تصویر میں نظر آئی جس میں ٹینس اور فٹ بال کے ایموجی کے ساتھ "ڈان" یعنی رونالڈو بھی تھے۔ تصویر دونوں کھلاڑی نصر کلب کی تربیتی سہولیات میں دکھائی دے رہے ہیں۔ خاتون ٹینس کھلاڑی تربیتی کپڑوں میں دکھائی دے رہی ہیں۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کر رہی ہے۔

یارا حقبانی نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر نصر کلب سٹیڈیم کی ایک مختصر ویڈیو بھی پوسٹ کی۔ یہ تصویر روشن پروفیشنل لیگ مقابلوں میں ابہا کلب کا سامنا کرنے سے پہلے کی ہے۔ اس کا اختتام ’’ العالمی‘‘ کی 8 گول سے شاندار فتح کے ساتھ ہوا۔

یاد رہے یارا حقبانی نے برسوں قبل پیشہ ورانہ طور پر ٹینس کھیلی اور سعودی عرب کی سب سے کم عمر ٹینس کھلاڑی بنیں۔ انہوں نے بین الاقوامی فورمز میں اہم فتوحات حاصل کیں۔ انہوں نے "جونیئر" اور "ڈبلیو ٹی اے فیوچر" ٹورنامنٹس اور اسلامی یکجہتی چیمپئن شپس میں مملکت سعودی عرب کی نمائندگی کی۔

نوجوان سعودی خاتون نے اپنے کھیل کے کیریئر میں مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر بہت سی کامیابیاں حاصل کر رکھی ہیں۔ انہوں نے لگاتار دو مرتبہ سعودی گیمز ٹورنامنٹ میں ٹینس کا گولڈ میڈل جیتا اور بحرین اور رومانیہ میں انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن جونیئر ویمنز چیمپئن شپ کپ کی فاتح کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ انہوں نے بلی جین کنگ کپ میں بھی پہلی مرتبہ مملکت کی نمائندگی کی۔ وہ چین میں ہونے والے حالیہ ایشین گیمز کے مقابلوں میں بھی شریک تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں