سعودی سپریم کورٹ کی عوام سے شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل

سعودی ماہرین فلکیات کے مطابق ممکنہ طور پر 10 اپریل کو سعودی عرب میں عید الفطر ہو گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عام شہریوں سے کہا ہے کہ بروز سوموار 29 رمضان 1445هـ بمطابق آٹھ اپریل کوئی بھی شخص شوال کا چاند دیکھے تو اس کی اطلاع قریبی عدالت کو دے۔

عدالت جانے میں مدد کے لیے لوگ اپنے قریبی مرکز سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ عدالت نے اس امر پر زور دیا ہے کہ عامہ الناس اس عمل میں نیکی اور دوسروں کی بھلائی کے جذبے کے تحت بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

سعودی ماہرین فلکیات کے مطابق ممکنہ طور پر 10 اپریل کو سعودی عرب میں عید الفطر ہو گی۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی رویت ہلال کمیٹی نے بھی شہریوں سے چاند دیکھنے اور شہادتیں متعلقہ اتھارٹی تک پہنچانے کی اپیل کی ہے۔

پاکستان میں محکمہ موسمیات کے مطابق غروبِ آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہو گا، نو اپریل کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں