’’قسمت، اعتدال، مچھلی اور چپس میں میری لمبی زندگی کا راز مضمر ہے‘‘

111 سالہ جان ٹینس دوسری جنگ عظیم سے زندہ بچ جانے والے دنیا کے سب سے معمر ترین شخص ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

گنیز ریکارڈ یافتہ دنیا کے معمر ترین شخص نے اپنی لمبی عمر کا راز بتا دیا، 111 سالہ جان ٹینس ووڈ نامی برطانوی شخص نے اپنی لمبی عمر کو صرف اور صرف قسمت قرار دیا اور کسی خاص خوراک کو اپنی صحت کا راز نہیں بتایا، جبکہ ہر معاملے میں اعتدال پسندی کو اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔

امریکی خبر رساں ایجنسی ’اے پی‘ کے مطابق ٹینس ووڈ نامی معمر ترین بزرگ نے بتایا کہ ان کی لمبی زندگی صرف اور صرف ان کی قسمت ہے، انہوں نے کوئی ایسی خاص خوراک کا کبھی استعمال نہیں کیا اور نہ ہی وہ یہ سمجھتے ہیں کہ خوراک ان کی صحت کا راز ہے۔

انہوں نے بتایا کہان کی خوراک کا کوئی خاص راز نہیں ہے، لیکن ہرجمعے کو ان کا پسندیدہ کھانا مچھلی اور چپس ہیں۔ یہ کھانا وہ بہت شوق سے کھاتے ہیں۔

111 سالہ ٹینس ووڈ کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کا ٹائٹل وینزویلا کے 114 سالہ شخص کی رواں ہفتے موت کے اعلان کے بعد ملا ہے۔

گنیز ریکارڈ کے مطابق ٹینس ووڈ 1912 میں شمالی انگلینڈ کے علاقت لیورپول میں پیدا ہوئے، وہ ریٹائرڈ اکاؤنٹنٹ اور پوسٹل سروس کے سابق رکن ہیں اور اس وقت ان کی عمر 111 سال 225 دن ہے۔

دنیا کے معمر ترین شخص سے لمبی عمر کے راز سے متعلق سوال پر ٹینس ووڈ کا کہنا تھا کہ آپ یا تو لمبی عمر پاتے ہیں یا مختصر اور آپ اس کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں کرسکتے۔

جان الفریڈ ٹینس ووڈ گنیز سرٹیفکیٹ کے ساتھ

انہوں نے بتایا کہ وہ سگریٹ نہیں پیتے اور شاذ و نادر ہی شراب پیتے ہیں۔ صحت مند رہنے کے لیے اُنہوں نے ایک ہی مشورہ دیا ہے کہ انسان کو اعتدال پسند ہونا چاہیے، اگر آپ بہت زیادہ پیتے ہیں یا آپ بہت زیادہ کھاتے ہیں یا آپ بہت زیادہ چلتے ہیں۔ اگر آپ بہت زیادہ کچھ کرتے ہیں، تو آپ کو آخرکار نقصان اٹھانا پڑے گا۔

جان ٹینس نے دونوں عالمی جنگوں کو دیکھا ہے، اور27 سال کی عمر میں دوسری جنگ عظیم میں حصہ بھی لیا، اس طرح جان ٹینس دوسری جنگ عظیم سے زندہ بچ جانے والے دنیا کے سب سے معمر ترین شخص بھی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اب تک دنیا کے سب سے معمر ترین آدمی جاپان کے جیرومون کمیورا تھے جو 116 سال اور 54 دن زندہ رہے جبکہ سب سے معمر ترین زندہ خاتون اور مجموعی طور پر سب سے زیادہ عمر رسیدہ شخص اسپین کی ماریہ برانیاس موریرا ہیں جن کی عمر 117 سال ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں